?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہونا تھی جس میں 15 دسمبر سے 16 جنوری تک چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا جا جانا تھا۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی نئی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔اس سے قبل بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 9 دسمبر کو ہونا تھی تاہم وزرائے تعلیم کی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کانفرنس نہیں ہو سکی تھی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس پیر کو ہو نا تھا جس میں موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ کیا جانا تھا۔
15 دسمبر سے 16جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے عدالتی حکم پر سموگ کیلئے ہفتہ اتوار اور سوموار کو 15 تک چھٹیاں اور دفاترز میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اس حوالے سے وزیرتعلیم شفقت محمود نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بلائی ہے۔ کانفرنس میں پنجاب سے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں ان لائن شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کانفرنس میں 15دسمبر تا 16جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔دوسری طرف سندھ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔ بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا ہے کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی اخبار: اسرائیل امریکی فیصلوں سے ناراض ہے
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی اخبار ڈان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ
مئی
عراقی تحریک کا شہید سلیمانی اور المہندس کے قتل کے نتائج کے اعلان میں تاخیر پر احتجاج
?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:عراقی عوامی رابطہ تحریک نے شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی
دسمبر
کیا اسرائیل کے ساتھ حزب اللہ کی جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے؟
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے عالی رکن فوجی کمانڈر ہیتھم علی طباطبائی کا
نومبر
پاکستان میں غریب اور بجلی کے درمیان کیا رشتہ ہے؟ سینیٹر محسن عزیز کی زبانی
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے چیئرمین، سینیٹر محسن
جولائی
بلاول بھٹو الزام تراشیاں چھوڑ دیں: فرخ حبیب
?️ 30 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
جون
جولانی; 10 ملین ڈالر کے دہشت گرد سے لے کر اقوام متحدہ میں تقریر تک!
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: اگر آج سے صرف ایک سال پہلے ابومحمد جولانی، شام میں
ستمبر
جرمنی نے یوکرین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کی رکنیت کے لیے یوکرین کی امیدوں کے باوجود جرمن
جون
موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کی تجویز
?️ 29 اکتوبر 2025موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر
اکتوبر