مودی اپنی فیس سیونگ کیلئے خطرناک حد تک جاسکتا ہے۔ عبدالقادر پٹیل

عبدالقادر پٹیل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ مودی اپنی فیس سیونگ کیلئے خطرناک حد تک جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہندوستان کو دہشت گردی کے ثبوت چاہئیں تو ہم سے لیں، بھارت کا ہر شہری اپنی حکومت سے سوال کرے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ سے پہلگام تو تمہیں نظر آتا ہے، پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی ہندوستان کی نظروں سے اوجھل کیوں ہے؟ مودی اس وقت شکست خوردہ ہے، مودی اپنی سیاسی شہرت کیلئے لاشیں مانگتا ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدالقادرپٹیل کا کہنا تھا کہ مودی لاشوں پر سیاست کرتا ہے، مودی کسی بھی سازش تک جاسکتا ہے، ہمیں ہر وقت چوکنا رہنا ہوگا، سیز فائر اور جنگ بندی اپنی جگہ، مودی اپنی فیس سیونگ کیلئے خطرناک حد تک جاسکتا ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مودی نے پاکستان میں دہشتگردی کرائی، ہم مودی کا جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار بیٹھے ہیں، افواج پاکستان نے کمال کر دیا ہے، ہندوستان کو رافیل پر بڑا ناز تھا، جس کے شروع میں را لگے اس نے تو فیل ہونا ہی ہے۔

عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ رافیل گرا تو فرانس کے صدر نے کہا یہ کیا ہوا؟، یہودیوں کے ڈرونز گرے تو نیتن یاہو نے کہا یہ کیا ہوا؟ امریکی ٹرمپ فوراً درمیان میں کود پڑے کہ کوئی چیز ہماری نہ گرا دیں۔

مشہور خبریں۔

دہشت گردانہ حملہ ناکام بنانے پر وزیراعظم کا سیکیورٹی جوانوں کو سلام

?️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان  نے پنجگور اور نوشکی

اسرائیل غزہ میں زیادہ تر کن لوگوں کو نشانہ بناتا ہے؟صیہونی ویب سائٹ کا اعتراف

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی ویب سائٹ نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ

کیا امریکہ کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے؟امریکی سفیر کی زبانی

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے

عراق میں انتخابی گہماگہمی صدر سٹی میں الٹی مہم جاری

?️ 1 نومبر 2025عراق میں انتخابی گہماگہمی صدر سٹی میں الٹی مہم جاری  عراق میں

پنجاب کابینہ؛ ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری

?️ 5 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں صنعتی کارکنوں کے

اسموتریچ کا بیٹا غزہ کی جنگ سے فرار؛ وجہ؟

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: بن کاسپٹ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا

کیا فیدان ترکی کا پیوٹن ہوگا؟

?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: ترکی میں روسی طاقت اور سیاست کے ماڈل کی تکرار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بالآخر 2 ماہ بعد کمی کا امکان

?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں یکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے