🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا تحفظ ہے، انتظامی اقدامات کےنتائج سامنے آنے چاہیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے عام آدمی متاثر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزراشوکت ترین، خسرو بختیار، اسد عمر،وزیر خوراک مشیر تجارت ، فرخ حبیب ، معاونین خصوصی ،چیف سیکرٹریز اوردیگرسرکاری حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں مہنگائی میں کمی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے پر مشاورت کی گئی اور وزیراعظم کوبنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد اور ان کی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم کو بنیادی اشیائے ضروری ، منڈی اور پرچون کے نرخوں کا جائزہ پیش کیا گیا جبکہ چینی اور گندم کے اسٹاک اورضروریات پورا کرنے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں واضح کمی لانے کےاقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے قیمتوں کے حوالے سے انتظامی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قیمتوں کےاستحکام میں غفلت پرکاروائی کی جارہی ہے، 7اسسٹنٹ کمشنرز، مارکیٹ کمیٹیوں کے 2سیکرٹری معطل اور 2 ڈپٹی کمشنرز کو وارننگ جاری کی ہے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ خوردنی تیل کی قیمتوں پراسٹیک ہولڈرز سے معاملات حتمی مراحل میں ہیں، خوردنی تیل کی قیمتوں میں دس سے پندرہ روپے فی کلو کمی کی متوقع ہے۔
اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے، عام آدمی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے چیف سیکرٹریز کواشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا محض انتظامی افسران کے خلاف کارروائی ناکافی ہے، انتظامی اقدامات کےنتائج سامنے آنے چاہیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔عمران خان نے ہدایت کی کہ چینی اورگندم کی ضروریات کےمد نظر بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
مشہور خبریں۔
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:مشرقی شام میں اس ملک کی سب سے بڑی تیل فیلڈ
مارچ
سعودی عرب نے یمنیوں کے لیے فضائی حدود بند کر کے صیہونیوں کے لیے کھولیں: انصار اللہ
🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: عبدالمالک بدرالدین الحوثی سے مراد اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کے
دسمبر
ڈیموکریٹک نامزدگی کے لیے کملا ہیرس کا بڑا قدم
🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: CNN نے اعلان کیا کہ کملا ہیرس، جو بائیڈن کی
جولائی
فلسطینی طلباء نے سویڈن کے توہین آمیز اقدام کی مذمت کی
🗓️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی طلباء نے سویڈن میں قرآن پاک
جنوری
امریکہ میں انٹرنیٹ کی نگرانی کیسے کی جاتی ہے؟
🗓️ 21 دسمبر 2022سچ خبریں:اس وقت امریکی سیاسی رہنماؤں کو ایسے خوف کا سامنا ہے
دسمبر
سویڈن کو قرآن کے مقابلے میں آنا مہنگا پڑ گیا
🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسلام کے مقدسات
جولائی
بن زاید اور سعودی اہلکار کے درمیان سیکورٹی تعاون پر بات چیت
🗓️ 2 فروری 2022سچ خبریں: سعودی وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود نے منگل کی شب
فروری
امریکہ اور اس کی قاتل مشین انسانی حقوق کے منصف نہیں ہو سکتے: چین
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے
اگست