منیبہ مزاری اقوام متحدہ کی ’پائیدار ترقی کے اہداف‘ کی وکیل مقرر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سماجی کارکن اور اقوام متحدہ ویمن کی نیشنل گُڈوِل ایمبیسیڈر منیبہ مزاری کو اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کے اہداف کی ایڈووکیٹ مقرر کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ ویمن نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ منیبہ مزاری کی تقرری، پاکستان اور عالمی سطح پر صنفی مساوات اور سماجی انصاف کو فروغ دینے کے لیے ان کی کوششوں کے اعتراف میں کی گئی ہے۔

اس تقرری کے بعد منیبہ مزاری عالمی رہنماؤں اور اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیات کے ایک گروپ میں شامل ہوں گی، جن میں باربیڈوس کی وزیراعظم میا موٹلی اور بیلجیئم کی ملکہ میتھیلڈا بھی شامل ہیں۔

یہ گروپ 2030 کے ایجنڈا برائے پائیدار ترقی کے لیے آگاہی فراہم کرنے، عملی اقدامات کی ترغیب دینے اور اس کی حمایت حاصل کرنے پر کام کرے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے خط میں منیبہ مزاری کی متاثر کن قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ متعدد افراد کے لیے تحریک اور صنفی مساوات پر ایک نمایاں آواز کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ میں ان کی بے شمار کامیابیوں اور برابری کے لیے ان کی غیر متزلزل کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی صلاحیت، اثرورسوخ اور اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے پائیدار ترقی کے اہداف کو عالمی توجہ اور عملی اقدامات کا مرکز بنائیں۔

اپنی تقرری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے، مزاری نے کہا کہ مجھے ایس ڈی جی وکیل کے طور پر نامزد کیے جانے پر فخر محسوس ہو رہا ہے، یہ صرف ایک عہدہ نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے کہ میں اپنی آواز اُن کے لیے استعمال کروں جن کی بات اب تک نہیں سنی گئی۔

یاد رہے کہ منیبہ مزاری کو 2015 میں پاکستان کی پہلی خاتون گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کی بااختیار بنانے اور یکساں حقوق کے لیے منظم کردار ادا کر سکیں۔

مشہور خبریں۔

علاقائی مساوات کو بدلنے کے لیے امریکی گولڈ وار

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ ابھی بھی جاری ہے اور پورے خطے میں

عاطف اسلم کا  فلسطینی عوام کے حق میں  آواز بُلند کرنے کا مطالبہ

?️ 14 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینی عوام کے

17 تاریخ کے بعد سے ڈالر کی مارکیٹ بڑھی ہے:وزیر خزانہ

?️ 21 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ

امریکہ اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشق کے مقاصد

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے اعلان کیا ہے کہ

ٹرمپ کی اپیل پر نظرثانی 

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:گزشتہ روز، امریکی سپریم کورٹ نے کولوراڈو ریاست کے پرائمری انتخابات

وزیر خزانہ نے  پاکستان کو کئی دیگر ممالک سے سستا قرار دے دیا

?️ 20 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں ایک طرف مہنگائی کا زور و شور

ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، سینئر سیاستدانوں کا مطالبہ

?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکی

الہان عمر امریکی کانگریس کی رکن کی پاکستان آمد

?️ 19 اپریل 2022(سچ خبریں)امریکی رکن کانگریس الہان  عمر آج پاکستان کے دورے پر اسلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے