ملکی مفاد کے پیش نظر امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا:وزیر خارجہ

ملکی مفاد کے پیش نظر امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا:وزیر خارجہ

?️

ملتان( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ملکی مفاد کے پیش نظر  امریکا کو اڈے نا دینے کا فیصلہ کیا۔ ہمارے آئندہ کے فیصلے بھی ملکی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے کئے جائیں گے۔امریکا کی خواہش تھی لیکن ہم نے اپنے مفادات کو دیکھنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف کے معاملات پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کو اپنی تشویش سے آگاہ کر چکا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان سے فوجی اڈوں کا مطالبہ کیا تھا اس حوالے سے قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیوان نے خصوصی بریفنگ میں کہا کہ امریکی فوجی و ہوائی اڈوں کے حوالے سے گفتگو کی تفصیلات میں نہیں جاسکتے، پاکستان کے ساتھ سفارتی، دفاعی اور انٹیلی جنس کی سطح پر گفتگو ہوئی ہے یہ گفتگو افغانستان میں القاعدہ اور دیگر دہشتگرد گروہوں کی واپسی اور حملے روکنے کے لیے امریکی صلاحیتوں پر ہوئی۔

وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ ہم نے ذمہ داران کی ناصرف نشاندہی کی بلکہ ان کے خلاف کارروائی بھی کی، پاکستان کی عدلیہ اور انتظامیہ اپنا اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کے معاملات کو سلجھانے کے لیے جو کچھ کیا وہ ملکی مفاد میں کیا، چین، سعودی عرب، ملائشیا، انڈونیشیا اور خلیجی ممالک نے کھل کر ہمارا ساتھ دیا۔جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا عملی طور پر کام شروع ہو جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ بغیر کسی پیشگی شرط کے کم جونگ ان سے مذاکرات کے لیے تیار

?️ 27 فروری 2026 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اعلان کیا ہے

یحیی سریع کا سعودی جارحیت پر بیان

?️ 15 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آج

سندھ: ٹریفک حادثہ، 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، 8 زخمی

?️ 21 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے

صیہونی جارحیت میں امریکی کردار؛ اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار کی زبانی

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار نے فلسطین کی موجودہ صورتحال

امریکہ کی دنیا میں کیا حیثیت رہ گئی ہے؟ ٹرمپ کی زبانی

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے امیدوار

بھارتی پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کے کسی بھی قانون کو منسوخ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے

?️ 11 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) اگرچہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ

یوکرین جنگ میں پیوٹن کا اگلا قدم

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:اٹلانٹک کونسل کے ایک سینئر رکن نے یوکرین کے ساتھ جنگ

یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے ایک تھی اور ایک رہے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 25 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے