🗓️
لاہور(سچ خبریں ) حکومت پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت روالپنڈی‘ چنیوٹ اور سیالکوٹ سمیت کئی شہروں میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم ”ڈیلٹا“ کے پھیلاﺅ میں اضافے کا دعوی کرتے ہوئے شہر میں لاک ڈاﺅن پر غور کرناشروع کردیا ہے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے ”ڈیلٹا“اب تک سامنے آنے والی کورونا وائرس کی تمام اقسام سے زیادہ خطرناک ہے.
دوسری جانب عوامی حلقے حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھارہے ہیں کہ آخرکار ”ڈیلٹا“وائرس شہر میں پہنچا کیسے؟شہریوں کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر تعینات سرکاری اہلکار رشوت لے کر بیرون ممالک سے آنے والوں کو بغیرایس او پیزپر عمل کیئے ملک میں داخلے کی اجازت دے دیتے ہیں یہی صورتحال بھارت کے ساتھ زمینی راستوں کی ہے ان کا کہنا ہے کہ چند سرکاری اہلکاروں کے جرم کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پڑتی ہے حکومت ایک بار رشوت خور سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات کیوں نہیں کرتی.
محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے کے اعلی حکام ”ڈیلٹا“کے کیسیوں میں اضافے سے خوفزدہ ہیں کہ یہ وائرس پورے ملک نہ پھیل جائے پرائمری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ لاہور میں پائے جانے والے انفیکشن میں 70 فیصد سے زیادہ ڈیلٹا کے ہیں یہ دہلا دینے والے اعدادوشمار ہیں ادھر اعلی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کو رپورٹ پیش کردی گئی ہے اور متوقع طور پرآج یا کل اعلی سطحی اجلاس میں صوبے کے بڑے شہروں میں لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت شعوری طور پر معاشرتی اقدار کو توڑرہی ہے اور عیدین کے قریب آتے ہی محکمہ صحت اور این سی او سی سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سے لاک ڈاﺅن کی افواہیں پھیلائی جانے لگتی ہیں تاکہ شہری اپنے عزیزواقارب سے بھی نہ مل پائیں .
جبکہ شہری حلقوں میں اکثریت اس سازشی تھیوری سے متاثر ہے کہ حکومت عالمی ایجنڈے پر کارفرما ہے جس کا مقصد خوف پیدا کرکے معاشروں کو ان کی جڑوں سے توڑنا ہے جبکہ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ تاثر یا سازشی تھیوری صرف پاکستان تک ہی محدودنہیں ہے امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد کورونا وائرس کے وجود کو ہی نہیں مانتی یہی وجہ ہے کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سازشی تھیوریزپر مبنی ویڈیوزامریکا سے ہی آرہی ہے یہ صورتحال اس وقت زیادہ سنگین ہوجاتی ہے جب میڈیکل سائنس اور دیگر متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے سازشی تھیوریزپر مبنی ویڈیوزسامنے آتی ہیں .
ان کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ویکسین پر ہونے والی سیاست نے بھی سازشی تھوریزکو تقویت دی ہے امریکا ‘ یورپ اور عرب ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے اور ہر اس ویکسین کو قبول کیا جانا چاہیے جس کی منظوری عالمی ادارہ صحت نے دی ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے دنیا بھر میں عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے متحدہ عرب امارات کے حالیہ اقدامات کو بھی قابل مذمت قراردیا جس نے غریب ملکوں کے شہریوں کے لیے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی متعلقہ ملک کی وزارت خارجہ اور اپنے سفارت خانے کی تصدیق کو لازم قراردیتے ہوئے کہا کہ امارات میں داخلے کے لیے صرف تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ ہی قبول کیئے جائیں گے جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کے شہریوں پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہے.
تجزیہ نگار بھی شہری حلقوں سے متفق ہیں کہ حکومت کو رشوت خور سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے چاہیں انہوں نے کہا کہ اس المناک حقیقت سے ہر کوئی آگاہ ہے کہ کسٹم حکام یا امیگریشن والوں کو رشوت دے کر بغیر مستند سفری دستاویزات تک پر ملک میں داخل ہوا جاسکتا ہے اور ہر قسم کی ممنوعہ اشیاکو بھی لایا جاسکتا ہے انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایئرپورٹس اور زمینی گزرگاہوں پر حفاظتی اقدامات سخت نہ کیئے گئے تو بھارت سمیت ملک دشمن عناصر ”ڈیلٹا وائرس“کو ہتھیار کے طور پر بھی لاکر ملک میں استعمال کرسکتے ہیں اور یہ ایسا حملہ ہوگا جس کا پتہ چلے گا نہ ہی اس کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد مل سکیں گے.
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا قسم زیادہ تیزی سے منتقل ہوتی ہے جو اب تک 77 ممالک میں پہنچ چکی ہے انہوں نے خبردار کیا کہ ویکسین نہ لگوانے والے یا اس کی ایک خوراک حاصل کرنے والے افراد کے لیے یہ سنگین خطرہ ہے محکمہ صحت کے ایک سینیئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ وائرس پنجاب میں کووڈ 19 کی آخری تین لہروں کے دوران رپورٹ ہونے والے وائرس سے 100 گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے‘انہوں نے بتایا کہ ماہرین صحت نے پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی ریفرنس لیب میں چند روز قبل 26 نمونوں کی تشخیص کی.
انہوں نے کہا کہ ان میں سے 13 ڈیلٹا قسم کے لیے مثبت سامنے آئے جو کووڈ نمونوں کا 50 فیصد ہے، انہوں نے بتایاکہ 22 نمونوں کا بھی ٹیسٹ کیا جن میں سے 14 ڈیلٹا قسم کے نکلے تھے جبکہ 25 مزید نمونوں میں سے 23 میں ڈیلٹا وائرس کا مثبت نتیجہ آیا جو خطرناک حد تک زیادہ مثبت شرح ظاہر کرتا ہے. انہوں نے لاہور میں فوری لاک ڈاﺅن کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین کا خیال ہے کہ انفیکشن کے تیزی سے پھیلاﺅکی وجہ سے آئندہ چند روز میں صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ تجارتی مارکیٹوں، تھیٹرز، مزارات اور اس طرح کے دیگر مقامات کے اوقات میں بھی ترمیم کی جانی چاہیے تاکہ عوام کی نقل و حرکت کو محدود رکھا جاسکے.
محکمہ صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ زیادہ تر کورونا نمونے لاہور، سیالکوٹ اور چنیوٹ کے سرکاری ہسپتالوں میں جانے والے مریضوں سے حاصل کیے گئے تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیے تاکہ ڈیلٹا قسم کے نئے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکے ایک سوال کے جواب میں عہدیدار نے کہا کہ ماہرین، لیب میں بے ترتیب کورونا نمونوں کا تجزیہ کر رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں پنجاب، خصوصاً لاہور میں ڈیلٹا وائرس کی موجودگی سامنے آئی.
دریں اثنا محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اپ ڈیٹ میں مزید خطرے کی گھنٹی بجنے لگی جب لاہور اور راولپنڈی میں انفیکشن کی مثبت شرح 5.4 فیصد ہوگئی پنجاب کے پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کی سیکرٹری سارہ اسلم نے بتایا کہ کووڈ انفیکشن کی شرح ملتان میں 4 فیصد، بہاولپور میں 3 فیصد اور فیصل آباد میں 1.7 فیصد ہوگئی ہے انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 364 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 475 ہوگئی.
انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب بھر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لیے 118 موبائل ویکسین لگانے والے کیمپ لگائے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے طے شدہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے صوبے بھر میں روزانہ اوسطاً 3 لاکھ 50 ہزار افراد کو ویکسین لگا رہے ہیں ادھر لاہور میں قائم مویشی منڈیوں کے بیوپاریوں اور شہریوں کو شکایت ہے کہ سرکاری اہلکار محض ڈیٹول ملے پانی کے سپرے کے فی جانورایک ہزارروپے چارج کررہے ہیں جبکہ جانوروں کی نقل وحمل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں سے بھی ہر پھیرے پر ضلعی حکومت‘محکمہ صحت اور پولیس اہلکاروں سمیت دیگر محکموں کے اہلکار پیسے بٹور رہے ہیں .
مشہور خبریں۔
شامی عوام کو داعش کے دھمکی آمیز پیغامات موصول
🗓️ 24 فروری 2022سچ خبریں:دیر الزور میں کچھ شہریوں نے کہا کہ انہیں داعش کی
فروری
امیر جماعت اسلامی کا اہم اعلان اور حکومت کو انتباہ
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، نے 12 جولائی
جولائی
نیتن یاہو اسرائیل کی قیادت کے اہل نہیں ہیں: لایپڈ
🗓️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی اپوزیشن کے سربراہ یائر لاپیڈ نے جمعرات
نومبر
الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے واقعہ کی انکوائری کرائے گی
🗓️ 7 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی
اپریل
صدر زرداری نے پیکا قانون پر اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
جنوری
افغانستان چھوڑنا درست فیصلہ تھا: بائیڈن
🗓️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے
ستمبر
بائیڈن اور نیتین یاہو کی پس پردہ جنگ،وجہ؟
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس حکومت کی فوجی
جون
اللہ کرے میری شادی میری موت تک چلے، اشنا شاہ
🗓️ 15 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اشنا شاہ نے ڈراموں میں عورت پر تشدد
دسمبر