?️
لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف سازش کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔
لاہور میں گورنر پنجاب نے راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن لینے والے طالب علم کو 2 لاکھ روپے کا چیک دیا ہے۔ سلیم حیدر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے، نوجوان نسل کو ورغلا کر دھرنوں اور ملک کے خلاف سازشوں میں لے جانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کی خاطر ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور کرتی رہے گی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک کے خلاف سازشوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اتحادی جماعتیں ہیں جو ملکی سلامتی خاطر ایک پیج پر ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، سیاست کی آڑ میں توڑ پھوڑ اور ملک کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
سلیم حیدر نے کہا کہ افغانستان نے بھارت کی پشت پناہی پر پاکستان کے خلاف جنگ کی شرارت کی جو اسے مہنگی پڑی، پاک فوج نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جو فراموش نہیں کیے جا سکتے۔
مشہور خبریں۔
برطانوی وزیر خارجہ اپنی رعایا پر صہیونی حملے سے خوفزدہ
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی آج غزہ کے
اگست
صیہونی فوجی حکام کی ایران کے خلاف جنگی دھمکیاں
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور وزیر جنگ نے
جولائی
امریکہ اسلامی تحریکوں کے درمیان تعلقات کے خلاف ہے:حماس
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے حماس کے وفد کے دورہ شام سے
اکتوبر
6 جنوری کے ہنگامے کے چند دن بعد وائٹ ہاؤس کے سیچویشن روم میں کیا ہو رہا تھا؟
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں وائٹ ہاؤس
دسمبر
پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز
مئی
دنیا بھر میں سائبر چوری کرنے والا ملک
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ
جنوری
گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا جا رہا ہے
?️ 25 جنوری 2022لندن (سچ خبریں)گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا
جنوری
ہفتہ وار مہنگائی اضافے کے بعد 29.6 فیصد ریکارڈ
?️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے
اکتوبر