ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

?️

پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے، قرآن اور سنت کے منافی قانون سازی ہورہی ہے، زنا بالرضا کے لیے آسانیاں اور جائز نکاح کے لیے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کے لیے قانون سازی کا مطلب ہے کہ ہم ابھی بھی نوآبادیاتی اور غلامی کے دور سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے، قرآن اور سنت کے منافی قانون سازی ہورہی ہے، جبکہ ملکی آئین میں صراحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ قرآن اور سنت کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہوگی، پاکستان میں جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے اور آئین کو پامال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت مسلح گروہوں کے خلاف آپریشنز بھی کررہی ہے اور دوسری جانب ایسے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں جن سے ان کے بیانیے کو تقویت ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زنا بالرضا کے لیے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں، اور جائز نکاح کے لیے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں، اسلامی نظریاتی اس بل کو مسترد کرچکی ہے، تمام علما اور ان کی تنظمیں جماعتیں بھی اسے قرآن اور سنت کے منافی قرار دے چکی ہیں۔

سربراہ جے یو آئی ( ف ) نے مزید کہا کہ ہم اس بل کو مسرد کرتے ہیں اور اس کے خلاف عملی اقدامات کی طرف بھی جائیں گے، صوبوں میں جلسے منعقد کریں گے، 29 جون کو ہزارہ ڈویژن میں اس حوالے سے بڑی پریس کانفرنس کی جائے گی اور عوامی شعور بیدار کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ چین کی قیادت میں ایشیا ایک نیا اکنامک ٹائیگر بننے جارہا ہے، جے یو آئی کی تجویز یہی ہے کہ ایک ایشیاٹک فیڈریشن کی طرف جائیں، ایشیا کو مضبوط کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ( جنگ کے ) محاذ پر جو عزت ملی ہے، ہمیں اپنی دفاعی قوت پر اعتماد ہے کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کی ’ صوبہ بچاؤ تحریک’ کے حوالے سے سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کل ایک شخص لطیفہ سنارہا تھا کہ پیپلزپارٹی کا احتجاج اس لیے نہیں ہے کہ کرپشن کیوں ہوئی ہے بلکہ احتجاج اس لیے ہے کہ ہمارا ریکارڈ کیوں توڑا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ صرف الزام کی حد تک بات نہ رہے بلکہ ( کے پی میں کرپشن کی ) عدالتی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیئں تاکہ قوم کے سامنے صحیح صورتحال آجائے۔

مشہور خبریں۔

ایرانی میزائلوں کے سامنے فضائی دفاع ناکام، تل ابیب میں تباہی؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 24 مارچ 2026سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے ایرانی میزائل حملوں کے سامنے اپنی دفاعی ناکامی

بائیڈن نے خفیہ دستاویزات چین کے حوالے کی: ٹرمپ

?️ 12 جنوری 2023امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے سابق دفتر

پاکستان علماء کونسل نے 14 مئی کو فلسطین تائید کرنے فیصلہ کیا ہے

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے

امریکی قونصل خانے میں فائرنگ سے 16 شہادتیں اندوہناک سانحہ ہے۔ حافظ نعیم

?️ 2 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا

حقیقی امن دھمکیوں سے قائم نہیں کیا جا سکتا : غریب آبادی

?️ 13 مئی 2026 سچ خبریں:معاون امور حقوقی و بین الاقوامی وزارت خارجہ نے اشارہ

پاکستان کی اومان کو وسطی ایشیا تک رسائی کیلئے گوادر، کراچی پورٹس کے استعمال کی پیشکش

?️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اومان کو وسطی ایشیا میں ابھرتی

’ذرا برابر بھی پریشانی نہیں‘

?️ 7 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے

جلسے سے روکا گیا تو مینار پاکستان پر پوری قوم احتجاج کرے گی، عمران خان

?️ 20 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے