?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) عالمی وباء کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ایک دن میں مزید 69 افراد جان کی بازی ہار گئے، 3 ہزار909 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 21 فیصد ریکارڈ کی گئی ، 6 ہزار 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 69 افراد کے جاں بحق ہونے سے ملک بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 604 تک جا پہنچی ہے جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 62 ہزار 918 ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے کورونا کے 3 ہزار 909 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 481 تک پہنچ گئی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اب تک صوبہ سندھ میں 4 لاکھ 29 ہزار 422 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں ، صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 688 ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے ایک لاکھ 60 ہزار 759 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 98 ہزار 739 ، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 855 ، صوبہ بلوچستان میں 32 ہزار 157 اور آزاد جموں و کشمیر میں 31 ہزار 861 شہری کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔
اسی طرح ملک میں کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک پاکستان میں 5 کروڑ افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے ، این سی اوسی نے ملک میں پانچ کروڑ لوگوں کو ویکسین لگنے کی تعریف کی اور کہا کہ شاباش پاکستان! 5 کروڑ لوگوں نے کورونا ویکسین کی خوراکیں لگوانے کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
پاکستان میں مجموعی طور پر 50,985,184 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جاچکی ہے ، اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو براہ کرم اپنے آپ کو ویکسین لگوائیں ، اگر آپ ویکسین کی دوسری خوراک لینے والے ہیں تو پہلی خوراک کے 28 دن بعد کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جائیں اور ویکسین کی دوسری خوراک لگوا سکتے ہیں، آئیے پاکستان کو محفوظ بنائیں۔


مشہور خبریں۔
کیا صدر اردگان ترکی کی سیاسی میدان سے رخصت ہونے والے ہیں؟
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: صدر رجب طیب اردگان کے ترکیہ کے آئندہ انتخابات کے
مئی
غزہ اور مغربی کنارے میں صہیونی جارحیت کا سلسلہ جاری
?️ 12 جون 2026سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے مختلف
جون
امریکی یونیورسٹیوں کے قلب میں فلسطینی خیمے؛ طلباء کیا چاہتے ہیں؟
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: امریکی طلباء کے خلاف یونیورسٹی کے اہلکاروں اور فوج کے
مئی
عید الفطر کے پیش نظر، برادر اسلامی ممالک کی اپیل پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
?️ 18 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے عید الفطر کے پیش نظر اور
مارچ
امریکہ کی حساس جگہوں پر بھی چین کا اثر و رسوخ بڑھ چکا ہے: امریکی میڈیا
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا کہنا ہے کہ ایل سلواڈور میں ایک بندرگاہ کے
ستمبر
دی ہیگ میں اسرائیل کے مقدمے کی صورتحال
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے نمائندے نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی
فروری
امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ ایک بار پھر ’ٹک ٹاک‘ خریدنے کی دوڑ میں شامل
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ
جنوری
صیہونی فوجیوں کی تشویشناک ذہنی حالت
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی موجودہ صورتحال
اکتوبر