?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سرکاری سطح پر عالمی وبا کے اعداد و شمار مرتب کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 ہزار 70 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مزید 102 افراد انتقال کر گئے ملک میں 20 مئی کو مجموعی طور پر کووڈ-19 کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 528 ٹیسٹ کیے گے جس میں کیسز کے مثبت آنے کی شرح 5.95 فیصد رہی اور فعال کیسز 63 ہزار 229 ہو گئے۔
پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 93 ہزار 461 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 20 ہزار 89 زندگی کی بازی ہار گئے۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کا شکار مزید 6 ہزار 21 افراد صحتیاب ہوئے یوں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 143 تک جاپہنچی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق 26 فروری 2020 کو ہوئی تھی، جس کے بعد سے وبا کے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک وائرس کی 3 لہریں دیکھی جاچکی ہیں۔ملک میں 21 مئی 2021 کو کورونا وائرس کیسز اور اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:
پنجاب
کورونا وبا کی تیسری لہر کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 989 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 64 مریض انتقال کر گئے۔پنجاب میں مجموعی طو پر کورونا وائرس سے 3 لاکھ 32 ہزار افراد متاثر جبکہ 9 ہزار 704 انتقال کرچکے ہیں۔
سندھ
صوبہ سندھ میں وبا کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 248 کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 15 مریض دم توڑ گئے۔
مذکورہ اضافے کے بعد سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 571 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 869 تک جاپہنچی ہے۔
خیبرپختونخوا
کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کو زیادہ متاثر کیا تھا اور یہاں گزشتہ روز کووڈ-19 کے مزید 528 کیسز اور 20 اموات رپورٹ ہوئیں۔اب تک خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 28 ہزار 561 افراد وبا سے متاثر جبکہ 3 ہزار 875 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
بلوچستان
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے سب سے وسیع صوبے میں مزید 95 افراد وائرس سے متاثر پائے گئے۔علاوہ ازیں صوبے میں مزید 3 مریض دم توڑ گئے، نئے کیسز کے اضافے کے بعد بلوچستان میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 24 ہزار 318 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 270 پر برقرار ہے۔
اسلام آباد
کورونا کی تیسری لہر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بھی متاثر کیا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 221 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک مریض انتقال کر گیا۔
اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 80 ہزار 10 ہے جبکہ 741 افراد وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 78 کیسز کی تصدیق ہوئی اور 2 مریض دم توڑ گئے۔مذکورہ اضافے کے بعد آزاد کشمیر میں کورونا وائرس مجموعی طور پر 18 ہزار 547 افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 523 افراد کی موت کا سبب بھی بنا ہے۔
گلگت بلتستان
کورونا وائرس سے سب سے کم گلگت بلتستان متاثر ہوا ہے اور وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 کیس سامنے آئے تاہم 30 اپریل کے بعد سے مزید کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 454 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 107 ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی آبادکاری کے خطرناک ترین منصوبے پر عمل درآمد کے بارے میں SAF کا انتباہ
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے یروشلم اور مغربی کنارے کے مستقبل کے
مارچ
وزیر اعظم کا بحالی کے کاموں میں مصروف مزدوروں کیلئے 50 لاکھ روپے کا اعلان
?️ 4 ستمبر 2022بلوچستان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے آج بلوچستان میں سیلاب کے
ستمبر
اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کو لاس اینجلس جیسی بڑی آتشزدگی کا خطرہ
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی حکام نے مقبوضہ علاقوں میں لاس اینجلس جیسی بڑے
فروری
ماہرہ خان کا اکثر انٹرویوز میں جھوٹ بولنے کا انکشاف
?️ 26 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)معروف و مشہور اداکارہ ماہرہ خان کہ جنہوں نے پاکستان
ستمبر
غزہ پر فتح کی کوئی امید نہیں: موساد کے سابق سربراہ
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:موساد کے سابق سربراہ شبطائی شاویت نے معاریو اخبار کی طرف
مئی
پاکستان آرمی انٹیلی جنس کے سربراہ کا غیر متوقع دورہ افغانستان
?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:پاکستانی ذرائع نے ہفتے کے روز طالبان کی دعوت پر آئی
ستمبر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں صحافی مشکل حالات میں پیشہ وارانہ فرائض انجام دینے پر مجبور
?️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
نومبر
ایران میں نیتن یاہو کا کھیل
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ایران یہ نہیں چھپاتا کہ وہ اسرائیل کی تباہی چاہتا ہے۔
ستمبر