اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے تحت ملک میں مسلسل مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار ہے ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.07 فیصد مزید اضافہ ہوا ہے ،جس کے باعث ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.34 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں27 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان اشیاء میں گھی، گوشت، دودھ، دالوں اور چائے ودیگر اشیاء شامل ہیں۔ گھی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 5 پیسے اضافہ ہوا، دال مونگ 2 روپے 59 پیسے اور دال ماش 2 روپے 43 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
انڈے فی درجن 2 روپے 77 پیسے مہنگے ہوئے،چائے کا فی کپ 39 پیسے اسی طرح دودھ، دہی، بیف اور مٹن بھی مزید مہنگے ہوگئے۔ ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جس کے تحت چینی 4 روپے 24 پیسے، ٹماٹر 8 روپے 5 پیسے سمیت آٹا، ایل پی جی، دال مسور اور پیاز بھی سستے ہوئے۔ تاہم 14 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ دوسری جانب لاہور کی مارکیٹ میں بلڈ پریشر ماپنے کا آلہ بھی مہنگا ہوگیا۔
مینول بلڈ پریشر ماپنے کا آلہ 1300 سے بڑھ کر 1600 روپے اورڈیجٹل بی پی آپریٹس کی قیمت 2900 روپے سے بڑھا کر 3600 روپے ہوگئی۔ میڈیکل سٹورز پر بی پی چیک کرنے کی فیس بھی 100 روپے وصول کی جانے لگی، میڈیکل آلات مزید مہنگے ہونے سے شہری پریشان ہوگئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کے مریض جائیں تو کہاں جائیں،اب تو بلڈ پریشر کی ادویات بھی خاصی مہنگی کردی گئی ہیں۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسسز اور ڈالر کا ریٹ بڑھانے سے میڈیکل کا سامان بھی مہنگا ہوگیا ہے۔
مشہور خبریں۔
شامی عوام کا تاریک مستقبل
جنوری
میں اور یاسر اپنی اپنی والدہ کے جنازوں میں شریک نہ ہوسکے تھے، ندا یاسر
فروری
لاہور میں ہفتہ، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
اپریل
گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قرار داد منظور
مارچ
وزیر اعظم کا روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
دسمبر
کورنا کیسز کی بڑھتی تعداد کے بعد حکومت لگائے گی پابندیاں:اسد
مارچ
امریکہ کی اسرائیل کو کلسٹر بم اور جدید ہتھیاروں کی نئی کھیپ کی فراہمی
اپریل
صہیونی دشمن کی جیلوں میں غزہ کے بہادر ڈاکٹر کی پہلی تصویر
فروری