🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر19.53 فیصد ہوگئی ہے رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں1.35 فیصد اضافہ ہوا، سب سے کم آمدنی والوں کیلئے مہنگائی 21.46 فیصد تک ہوگئی ہے۔ ادارہ شماریات کی مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
رواں ہفتے میں مہنگائی میں 1.35 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر19.53 فیصد ہوگئی ہے، اسی طرح سب سے کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 21.46 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، حالیہ ہفتے 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مہنگی ہونے والی اشیاء میں ٹماٹراوسط 70 روپے 94 پیسے فی کلو سے قیمت بڑھ کر 149 روپے 65 پیسے فی کلو ہوگئی ہے، جبکہ زندہ مرغی اوسط 19 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر203 روپے 39 پیسے فی کلو ہوگئی، لہسن 17 روپے 80 پیسے فی کلو، سرسوں کے تیل کی قیمیت میں 9 روپے 19 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 35 روپے 87 پیسے، آٹے کا20 کلو کا تھیلا3 روپے 32 پیسے سمیت دودھ، دہی، مٹن، بیف، دال مسور، دال چنا، کیلے اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوگئے ہیں۔ اسی طرح سستی ہونے والی اشیاء میں آلو2 روپے 45 پیسے فی کلو، پیاز ایک روپے 40 پیسے فی کلو، انڈے فی درجن 6 روپے 5 پیسے اور چینی 76 پیسے فی کلو سستی ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے،حکومت کے کیے گئے حالیہ اقدامات معیشت اور قرضوں کے استحکام کے لیے مناسب ہیں ،معاشی اصلاحات سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کورونا کی پہلی لہر کے بعد معاشی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں جبکہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے، حکومت کے کیے گئے حالیہ اقدامات معیشت اور قرضوں کے استحکام کے لیے مناسب ہیں ،معاشی اصلاحات سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرائن چھوڑنے کا حکم
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے
فروری
امریکہ کے مشرق وسطی چھوڑنے کی وجوہات
🗓️ 20 جون 2021سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے عہدیداروں کے کاکہنا ہے
جون
ججز کےخلاف مہم: جسٹس محسن اختر نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھ دیا
🗓️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر
مئی
اٹلی کے باشندے حکومتی منصوبے پر چراغپا
🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:اٹلی حکومت سماجی امداد میں کمی کرنا چاہتی ہے جس کی
جولائی
لبنان میں ایک ہی دن میں 95 شہید اور 172 زخمی
🗓️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی وزارت صحت نے لبنان کے جنوب میں واقع
اکتوبر
بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھارہی ہے
🗓️ 3 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جون
عراقی وزیراعظم کا دورۂ شام،اغراض و مقاصد؟
🗓️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی کے سیاسی مشیر نے ان
جولائی
روسی S-300 کے خلاف یوکرین کا دفاع کرنا مشکل
🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: فن لینڈ کے ایک میڈیا نے اتوار کو سیٹلائٹ
ستمبر