ملک میں مہنگائی کی تفصیلات سامنے آگئی

مہنگائی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران اس میں مزید ایک اعشاریہ 81فیصد کا اضافہ ہوا ہے وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 18نومبر کو اختتام پزیر ہونے والے کاروباری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.07 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ رواں ہفتے کے دوران اشیا خورونوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا.
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مسلسل چھٹے ہفتے اضافے کے بعد نومبر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 1.81 فیصد تک جا پہنچی ہے اس لحاظ سے 17 ہزار 732 روپے ماہانہ سے کم آمدن والے افراد کے لیے ایس پی آئی اسکیل پر 39 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ وہ افراد جن کی ماہانہ آمدنی 44 ہزار 175 روپے ان کے لیے افراط زر میں 1.44 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے. ایس پی آئی میں اضافے کی اہم وجہ اشیا ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ ہے، جس میں چکن کی قیمت میں 8.26 فیصد، خوردنی تیل کی فی لیٹر قیمت میں 4.72 فیصد، کیلوں کی قیمت میں 4.18 فیصد، نہانے کے صابن میں 3.94 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی فی اڑھائی کلو گرام قیمت میں 3.15 فیصد جبکہ ویجیٹیبل گھی ایک کلو گرام قیمت میں 2.38 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے.

علاوہ ازیں چاول کی قیمت 1.76 فیصد، دال مونگ کی قیمت 1.62 فیصد، انڈے کی قیمت 1.52 فیصد، جلانے کی لکڑی کی قیمت 1.24 فیصد اور تیار چائے کی قیمت میں 1.21 فیصد اضافہ ہوا ہے. اس دوران کچھ اشیا کی قیمت میں کمی بھی دیکھی گئی ہے جس میں 5.77 فیصد ٹماٹر، 4.25 فیصد چینی، 2.14 فیصد پیاز اور 1.48 فیصد گڑ کی قیمت میں کمی کی گئی ہے علاوہ ازیں رواں ہفتے دال مسور کی قیمت میں 0.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، لہسن کی قیمت میں 0.13 فیصد ، گندم کے آٹے میں 0.04 فیصد اور چنے کی دال کی قیمت میں 0.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے.
رواں ہفتے کے دوران 51 اشیا میں سے 27 اشیا کی قیمت میں اضافہ اور 10 اشیا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 14 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں اسماعیل اقبال سیکیوریٹیز کے تجزیہ کار فہد رﺅف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 میں سے 4 ہفتوں کے دوران میں افراط زر ایک فیصد زیادہ سطح پر رہی اور یہ معمول کی طریقہ کار سے مختلف ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایس پی آئی میں اضافہ آئندہ مہینوں میں صارف پرائس انڈیکس میں مزید اضافے کی نشاندہی کرتی ہے.
ان کا ماننا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات اور گزشتہ چند ماہ کے دوران ہونے والے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر جنوری سے مارچ 2022 تک اشیائے ضروریات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ جولائی سے روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 13 فیصد بڑھنے اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمت کا سبب ہے.

مشہور خبریں۔

گلگت: ممتاز عالم دین اور ہائیکورٹ کے جج کی گاڑیوں پر فائرنگ، 5 افراد زخمی

?️ 5 اکتوبر 2025گلگت: (سچ خبریں) گلگت میں نامعلوم دہشت گردوں نے دو علیحدہ واقعات

طالبان کا بڑا بیان، کہا اشرف غنی عہدہ چھوڑ دیں تو وہ ہتھیار ڈال دیں گے

?️ 23 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے پہلی بار ہتھیار ڈالنے کے بارے میں

صیہونی حکومت طاقت کے ذریعے اپنے قیدیوں کو رہا نہیں کر سکتی: حماس

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ اگر

وزیراعظم کے دورہ قطر کا مشترکہ اعلامیہ جاری، سرمایہ کاری اور تجارت پر خصوصی زور

?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ قطر کا

بیان کو ’توڑ مروڑ‘ کر پیش کرنے پر گلوکارہ آئمہ بیگ برہم

?️ 17 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے نامور

اداکار یاسر حسین کو پھر شدیدتنقید کا سامنا

?️ 23 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف و مشہور پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین

"پی کے کے” کی تحلیل کے بعد عراق کا کیا مطالبہ ہے؟

?️ 13 مئی 2025سچ خبرین: عراقی وزارت خارجہ نے ترکی کی کردستان ورکرز پارٹی (پی

عراق پر حملہ قابل قبول نہیں:مصری صدر

?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:بغداد سمٹ میں اپنی تقریر کے دوران مصری صدر نے زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے