ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر مل گئے

?️

کراچی: (سچ خبریں) ماڑی پیٹرولیم  نے صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا، کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر فہیم حیدر نے نئے ذخائر کی دریافت کو انجینئرز اور سائنسدانوں کی بڑی کامیابی قرار دے دیا۔ 

کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ ماڑی پیٹرولیم کو 47 سال میں پہلی بار تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا، تیل و گیس کا ذخیرہ سندھ میں ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی میں شوال ون کنویں سے دریافت ہوا، اس فیلڈ پر 27 جنوری 2024ء سے کام کا آغاز ہوا، کنویں کو1 ہزار 136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا، کنویں سے 2.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی، اس کے علاوہ کنویں سے 1040 بیرل یومیہ خام تیل بھی حاصل ہوگا۔

علاوہ ازیں ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ماڑی غازیج سندھ میں گیس دریافت کی، کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کوخط کے ذریعے آگاہ کیا، جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی پٹرولیم نے 1483 میٹرتک کھدائی کے بعد گیس دریافت کی ، غازیج بلاک میں سو فیصد حصص ماڑی پٹرولیم کے پاس ہیں، کنوئیں سے یومیہ ساڑھے10ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جاسکے گی، پوسٹ ایسڈ گیس کا بہاوٴ یومیہ10اعشاریہ 5ایم ایم سی ایف ڈی تک ہوگا، اس دریافت سے ملک کے گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

دوسری طرف پاکستان پیٹرولیم کمپنی کے سندھ بلوچستان کے متعدد گیس اور خام تیل کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، مختلف تکنیکوں کے ذریعے تیل و گیس کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ کیا گیا، پی پی ایل کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023ء سے مارچ 2024ء کے دوران تکنیکی مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے گیس کی یومیہ پیداوار میں 17 ایم ایم سی ایف ڈی اور خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 530 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ ہوا۔

پی پی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو لکھے مراسلے میں بتایا کہ دھی فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار میں 450 بیرل یومیہ، ہالا بلاک ادھی فیلڈ سے 5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا اضافہ ہوا، سوئی گیس فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 7 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ کیا گیا جب کہ گمبٹ ساؤتھ فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 5 اور خام تیل کی پیداوار میں 80 بیرل یومیہ اضافہ ہوچکا ہے۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارہ اسرائیل کے لیے مستقل ڈراؤنا خواب :صیہونی اخبار

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ذریعہ ابلاغ نے مغربی کنارے میں دھماکے

آئرن ڈوم اور اسرائیل کی ہوا بازی کی صنعت تباہی کے دہانے پر

?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں:  آج اسرائیلی ایوی ایشن کمپنی کو اپنی بقا کے لیے

امریکہ کا انسانی حقوق کا دعویٰ اور ایک ایشیائی طالبہ پر نسل پرستانہ حملہ

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:انڈیانا یونیورسٹی کے 18 سالہ طالبہ پر پبلک بس میں چاقو

عراق کے سیاسی عمل سے صدر تحریک کی علیحدگی یا واپسی کی حکمت عملی

?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی شیعہ تحریک کے رہنماوں میں سے ایک مقتدی صدر

اسرائیل کا شام کے اہم علاقے میں ریڈار نظام نصب کرنے کا منصوبہ

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے گزشتہ

عراقی کردستان میں شدید قبائلی تصادم

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:عراق کے کردستان ریجن میں سیکورٹی فورسز اور ہرکی قبیلے

پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد سیل، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ بند، رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ جاری

?️ 24 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اوردنیا بھر میں مقیم کشمیری آج سید علی گیلانی کی چوتھی برسی منارہے ہیں۔

?️ 1 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے