ملک میں آٹا مہنگا ہو سکتا ہے

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں فلور ملز کے لئے ٹرن اوور ٹیکس میں دی گئی رعایت ختم کردی گئی ہے، جس کے بعد ٹیکس بڑھنے سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 30 روپے اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

آئندہ مالی سال کے فنانس بل کے مطابق آٹے کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری کی امپورٹ پر سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد اور آٹے سے نکلنے والے چوکر پر سیلز ٹیکس کی شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردی گئی ہے، جب کہ یکم جولائی سے فلورملز کی آمدن پر ٹرن اوور ٹیکس ریٹ 0.25 فیصد کی بجائے 1.25 فیصد ہوگا۔

دوسری جانب چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے فنانس بل میں ایف بی آر کی نادانستہ غلطی یا سوچے سمجھے ٹیکس اضافہ کی تصدیق اور صورتحال کی نشاندہی کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کو خط ارسال کردیا ہے۔

چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن نے خط میں کہا ہے کہ فنانس بل میں ممکنہ غلطی کی وجہ سے فلورملز کو کم سے کم ٹرن اوور ٹیکس کے شیڈول سے خارج کردیا گیا، رواں مالی برس میں فلورملز پر 0.25 فیصد ٹرن اوور ٹیکس عائد ہے، جب کہ قومی اسمبلی میں پیش کردہ فنانس بل میں فلور ملز کو موجودہ شیڈول سے نکال دیا گیا ہے، اور یکم جولائی سے فلور ملز پر ٹرن اوور ٹیکس 1.25 فیصد ہوجائے گا، اور ٹیکس میں اضافے کی صورت میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 30 وپے مہنگا ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ فنانس بل میں ہونے والی غلطی کی درستگی کر کے آٹا مہنگا ہونے سے بچائیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 سال قید کی سزا کا سامنا

🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ایک قانونی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اگر سابق امریکی

پنجاب میں پی ڈی ایم کی اِن ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری رہ گئی

🗓️ 19 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی اِن ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری

عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

🗓️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا خطاب پانچ بجے نشر

غزہ میں دوہرے معیار کا الزام

🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Ursula von der Leyen نے برسلز میں یورپی یونین کے سفیروں

پاکستان بہت جلد علاقے کا لیڈر بنا جائے گا

🗓️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان70 کی

پورے اسرائیل نے حسن نصراللہ کی تقریر کو سنا

🗓️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ اور صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کے بارے میں لبنان

جرمنی اور فرانس روس کی پوری آبادی کے بائیکاٹ کے خلاف

🗓️ 28 اگست 2022سچ خبریں:    برلن اور پیرس کی حکومتوں نے کیف کے اعلیٰ

توہین الیکشن کمیشن: سپریم کورٹ کی عمران خان، دیگر رہنماؤں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت

🗓️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے