ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 497 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 8 ہزار 758، سندھ میں 4 لاکھ 41 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 66 ہزار 564، بلوچستان میں 32 ہزار 480، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 840 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 37 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 63 ہزار 161 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

گذشتہ24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.43 فیصد رہی۔، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 ہزار 161 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 76 ہزار 112 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 383 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار73 ،خیبرپختونخوا 5 ہزار 175، اسلام آباد 879، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 714 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ملک میں پانچ کروڑ سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ جبکہ این سی او سی نے ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی برادری سے اپیل

?️ 30 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری پر

اسرائیلی فوج میں استعفوں کی لہر، قیدیوں کے امور کے سربراہ نیتصان آلون نے بھی استعفی دے دیا

?️ 3 نومبر 2025اسرائیلی فوج میں استعفوں کی لہر، قیدیوں کے امور کے سربراہ نیتصان

سعودی تاریخ کی سب سے زیادہ تفرقہ انداز سیاسی شخصیت

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے بن سلمان کی آل سعود خاندان کو

اپنے بچے کو سائبر اسپیس سےدور کرو: اسرائیلی صدر کا نیتن یاہو پر طنز

?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرزوگ نے سائبر اسپیس میں نیتن

امریکی قبضے کے دوران سب سے زیادہ ڈالر عراق سے نکلے: حیدر العبادی

?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:عراق کے سابق وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایک ٹیلی ویژن

ٹرمپ کا جان بولٹن کے لیے ایک نیا حکم

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: جارج ڈبلیو بش کے تحت اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر

امریکی حمایت میں غزہ میں تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی

?️ 15 جون 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم جو کہ

مودی حکومت کی طرف سے لداخ کے عوام کے مطالبات ماننے سے انکار پر کارگل اور لہہ میں ہڑتال

?️ 6 مارچ 2024لہہ: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے