اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 95 مریض انتقال کرگئے جب کہ 3221 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 5 ہزار 300 ہوگئی ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 87 ہزار 423 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 93 ہزار 304 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 379 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 435 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 475 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 60 ہزار 469 مریض حت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 73 ہزار 718 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 537 ہے۔ صوبے میں 11 ہزار 412 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 40 ہزار 769 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 134 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 76 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 679 اموات اور 1 لاکھ 41 ہزار 379 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 94 ہزار 402 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 690 ہے۔ اسلام آباد میں 837 اموات ہوچکیں۔ 87 ہزار 875 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 31 ہزار 632 جب کہ فعال کیسز کی 762 ہے۔ صوبے میں 335 اموات ہوچکیں۔ 30 ہزار 535 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 593 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 969 ہے۔ آزاد کشمیر میں 669 اموات ہوچکیں۔ 23 ہزار 955 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 442 جب کہ فعال کیسز 954 ہے۔ گلگت بلتستان میں 166 اموات ہوچکیں۔ 8 ہزار 322 مریض صحت یاب ہوئے۔