?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ میں 219 وارڈز ہیں ، جن میں سے 206 سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے کیوں کہ 7 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ، کامرہ کے 5 میں سے 4 وارڈز میں حلقہ بندی کے تنازع کے باعث الیکشن نہیں ہورہا جب کہ راولپنڈی اور پنوں عاقل کے ایک ایک وارڈ میں بھی امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخاب ملتوی کردیے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ 206 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ میں مجموعی طور پر ایک ہزار 559 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ 180 امیدوار حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے میدان میں اتارے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ ن کے 143 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے 112 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے 104 ، کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 86 ، اللہ اکبر تحریک کے 74 ، ایم کیو ایم پاکستان کے 42 ، پی ایس پی کے 35، مسلم لیگ ق کے 34 اور جے یوآئی ف کے 25 امیدوار بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ 659 آزاد امیدوار کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن لڑ رہے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس تعینات ہے جب کہ پولنگ اسٹیشنز کی حدود کے باہر رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی موجود ہیں ، جہاں رینجرز اور ایف سی کے انچارج افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں جب کہ حساس ترین پولنگ اسٹیزنوں کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے کر جانے پر مکمل طور پر پابندی ہے ، کوئی بھی ووٹر یا پولنگ ایجنٹ اپنا موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں لے جاسکتا تاہم پریزائیڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے، پریذائیڈنگ افسران ووٹوں کی گنتی کے فوراً بعد نتائج کا اعلان پولنگ اسٹیشن پر ہی کریں گے ، ریٹرننگ افسر وارڈز کے نتائج کی تکمیل کے بعد فوری طورپر غیر حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب کی یو اے ای سے حالات کو پرسکون کرنے کی درخواست
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اٹمار بن گوئر کے مسجد الاقصی
جنوری
کسی سے بلیک میل ہوں گے نہ ہی مؤقف سے پیچھے ہٹیں گے، رانا ثنا اللہ
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ
مئی
ہندوستان اور برطانوی فوجی تعاون کو بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں: جمعہ کو ہندوستان کے دورے کے دوران برطانوی وزیر اعظم
اپریل
غزہ میں عارضی جنگ بندی کے ممکنہ معاہدے پر متضاد دعوے
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: سعودی ٹی وی چینل "العربیہ” نے مطلع ذرائع کے حوالے سے
مئی
8 امریکی جنگی جہاز اور 1200 میزائلوں نے وینزویلا کو بنایا نشانہ
?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دعویٰ کیا ہے کہ
ستمبر
امریکہ کے لیے 2022 ایک مشکل سال
?️ 26 دسمبر 2021موجودہ حالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2022 میں امریکہ کو بڑے
دسمبر
ریلوے کا عیدالفطر پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان، شیڈول جاری
?️ 20 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر 5
مارچ
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ پیچھے ہٹی
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ قانون کے خلاف
جولائی