?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 118 مریض کورونا سے جنگ ہار گئے جبکہ 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 118 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 788 ہوگئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہوگئی۔
ملک میں کرونا وائرس سے کے فعال کیسز کی تعداد 94 ہزار 573 ہوچکی ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 758 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 52 ہزار 112 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 332 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 542 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 4 کروڑ 14 لاکھ 77 ہزار 587 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 61 لاکھ 71 ہزار 867 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
قندھار میں طالبان کا اجتماع؛ کیا اہم فیصلے ہونے والے ہیں؟
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: قندھار میں خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ طالبان حکومت
فروری
تم مجھے چھیڑو گے تو میں بھی تمہیں چھیڑوں گا
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو کالعدم
اگست
ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان
?️ 23 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پولیس نے
اپریل
روس ہمیں اگلے مورچوں پر شکست دے رہا ہے: کیف
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کے ڈپٹی چیف آف ملٹری انٹیلی جنس نے
جون
بحرین انسانی حقوق کا قبرستان بن چکا ہے:الوفاق
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:جمعیت اسلامی الوفاق نے اعلان کیا کہ بحرین انسانی حقوق کا
مارچ
امریکہ اور خلیجی عرب ممالک کا ایران مخالف مشترکہ بیان
?️ 26 جون 2026سچ خبریں:امریکہ اور خلیجی عرب ممالک نے ایک مشترکہ اجلاس کے بعد
جون
غزہ کی پٹی میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کے لیے امریکی قرارداد
?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: سفارتی ذرائع نے اعلان کیا کہ امریکہ نے غزہ کی
مارچ
قومی ایئر لائن کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہونے کی توقع ہے، سیکریٹری دفاع
?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سیکریٹری دفاع نے کہا ہے کہ قومی ایئر
اکتوبر