ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا

ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)فسلطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا، اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر احتجاجی مارچ کی سربراہی کریں گے۔دنیا بھر میں بھی  اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کئے جا رہے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے نمائندے کو قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد پیش کی جائے گی۔ قرارداد میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لے، جارحیت رکوانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

گزشتہ روز بھی مختلف شہروں میں ریلیاں اور احتجاج کیا گیا۔ کراچی میں ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک سول سوسائٹی کی ریلی میں مزدور، ٹریڈ یونیز کے رہنما اور کارکن شریک ہوئے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن نے بھی کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ادھر پنڈی، حیدرآباد، سکھر، ٹنڈوالہ یار اور سرگودھا میں بھی شہری اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ غزہ پر شدید حملوں کے باوجود اسرائیل میڈیا کی جنگ ہار رہا ہے، عوامی رائے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں تباہی کی وڈیوز، تصاویر اور مناظر دیکھ کر دنیا کی آنکھیں کھل رہی ہیں۔ دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تاثر ہے کہ عالمی میڈیا اسرائیل کے کنٹرول میں ہے، اس کا اثر و رسوخ ہے۔ یہ تاثر متوازن کوریج سے ختم ہونا چاہئے ۔انہوں نے میزبان سے سوال کیا کہ کشمیر کو عالمی سطح پر کتنی کوریج ملتی ہے ؟

مشہور خبریں۔

بشار الاسد کے یو اے ای کے دورے پر امریکی ردعمل

?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:  محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بشار الاسد کے یو اے

یمنی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یو اے ای کو امریکی ہتھیاروں کی ترسیل

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملک یمنی فورسز کے

ماہرین نے ایک اہم سیارہ دریافت کر لیا

?️ 2 فروری 2022لندن (سچ خبریں)ماہرین فلکیات نے  ایک ایسا اہم  سیارہ دریافت کیا ہے

یورپی یونین کا اخلاقی طور پر دیوالیہ 

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن مک والیس نے X سوشل نیٹ

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے صوبے میں انتخابات کا شیڈول طلب کرلیا

?️ 22 فروری 2023پشاور 🙁سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای

ترکی کے جنگی طیاروں کی شمالی عراق پر بمباری

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:ترکی کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز عراقی کردستان کے

روس میں ایپل کی مصنوعات کی فروخت بند

?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی کمپنی ایپل نے اعلان کیا کہ اس نے روس میں

کنول آفتاب رشتۂ ازداوج میں منسلک ہو گئیں

?️ 19 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے