ملک بھر میں 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں کی ویکسینیشن کا آغاز

پہلی بار  9 لاکھ سے زائد ویکسینیشن کا ریکارڈ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہو رہا ہے  اس حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج سے 40سال سے زائدعمرکے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہورہا ہے،  اس سال 7کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی جائی گی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 40سال سےزائدعمرکے شہریوں کی ویکسین شروع ہورہی ہے ، حکومت نےویکسینیشن کاعمل مربوط حکمت عملی کیساتھ شروع کیاہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ویکسین بنانےوالی کمپنی سے گزشتہ سال سے بات چیت چل رہی تھی، اب تک 3کروڑ ڈوزز کی ڈیل سائن کرچکے ہیں، 100 ملین کے قریب افراد کو ویکسین لگ سکتی ہے، باقی 18سال سے کم ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ویکسین بنانےوالی عالمی کمپنیوں کو بھی مشکلات کاسامناہے، دنیاکےامیرترین ممالک کو بھی اپنی ویکسینیشن ڈرائیو کو سلو کرنا پڑا ہے ، سنگل ڈوز چینی ویکسین کین سائنو کی فلنگ پاکستان میں شروع ہونیوالی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا 7کروڑ لوگوں کو اس سال ویکسین لگانے کا ہدف ہے ، ویکسین خریدنے اور لگانے کی حکمت عملی اب تک کامیاب رہی ہے، جون تک ہم 19ملین ڈوزز حاصل کرلیں گے۔

ڈاکٹرفیصل نے مزید کہا کہ ویکسین بنانےوالے بہت سے ممالک نےایکسپورٹ پر پابندی لگارکھی ہے، یہ کہنا بےبنیاد ہے کہ حکومت ویکسین صرف عطیات کی مد میں لےرہی ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ویکسین بہت اہم ہے مگر وبا میں رکاوٹ ایس اوپیز پرعملدرآمد سے ہے، پاکستان میں ابتک 25لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

 

 

مشہور خبریں۔

کیا امریکی عوام ٹرمپ کی کارکردگی پر مطمئن ہیں؟

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:فاکس نیوز سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی

ٹویٹر صارفین کی نجی معلومات تک امریکہ کی رسائی:ایلون مسک

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ٹویٹر کے مالک ایلون مسک فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے

 ٹرمپ سیاسی انتقام کے لیے عدلیہ کا استعمال کر رہے ہیں:امریکی شہری

?️ 24 اکتوبر 2025 ٹرمپ سیاسی انتقام کے لیے عدلیہ کا استعمال کر رہے ہیں:امریکی شہری

تیل کی سہولت کے پیکیج بحالی کی سمری کی کابینہ نے منظور دے دی

?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی کی جانب سے پاکستان کو ملنے والے

صہیونی حکومت کی جنوب لبنان میں توپ خانے سے بمباری

?️ 27 جولائی 2026سچ خبریں: لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی حکومت نے

افغانستان کو انسانی امداد میں کمی کی وجہ سے مشکل کا سامنا

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امداد OCHA نے

 ایرانی وزیر خارجہ عمان کے لیے روانہ

?️ 11 جولائی 2026سچ خبریں: اسماعیل بقائی، ترجمان وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ کے عمان کے

افغانستان میں اسلام میں خواتین کا کردار کے موضوع پرایک اجلاس منعقد

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے مزید تفصیلات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے