?️
اسلام آباد (سچ خبریں) شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلئے بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے اور ایف 16 کو نشانہ بنانے سے متعلق جھوٹی خبریں نشر کرنا شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، ان جعلی خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے، ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف سولہ گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، آج ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکامی در ناکامی نے بھارت کو مکمل طور پر ماؤف اور کنفیوز کر دیا ہے، اِسی گھبراہٹ میں بھارت اب راجستھان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے میڈیا کے ذریعے کر کے پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ افواج پاکستان بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
مغربی پٹی میں فلسطینیوں کا ہائی الرٹ
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے کلب نے ایک بیان میں "آزادی ٹنل” قیدیوں
ستمبر
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
?️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گواہان
دسمبر
ایران پر تل ابیب کے حملے کے منصوبے بے نقاب
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں پر ایران کا دوسرا بڑا حملہ، جو 200
جنوری
یمن، مغربی دنیا اور اسرائیل کے لیے اندھی کھائی بن چکا ہے؛ برطانوی اسٹریٹیجک ادارے کا اعتراف
?️ 16 جولائی 2025 سچ خبریں:برطانوی اسٹریٹیجک کمپنی Azure Strategy نے یمن کو مغربی طاقتوں
جولائی
اسرائیل کی غزہ میں مکمل شکست
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کے ریزرو جنرل ڈیزائنر جیورا ایلند
فروری
عراق اور شام کے امریکی سازشیں جاری ہیں: شامی پارلیمنٹ ممبر
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:شام کی پارلیمنٹ کے ایک ممبر نے امریکی سازشوں کے بارے
جنوری
سعودیوں نے یمن کے صعدہ کو توپ خانے سے نشانہ بنایا
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کے نہتے اور بے گناہ عوام کے خلاف سعودی
جنوری
فلسطین سے باہر نکلو ؛قطر ورلڈ کپ شائقین کا صیہونیوں کو پیغام
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فٹبال کے تماشائیوں اور
نومبر