مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا 147واں یومِ ولادت، مزار پر خصوصی تقریب

?️

لاہور: (سچ خبریں) مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا آج 147واں یومِ ولادت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ اقبال پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود تھے۔

مہمانِ خصوصی کی آمد کے بعد پاک بحریہ کے چاق چوبند دستے نے علامہ اقبال کے مزار کے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، پاک رینجرز پنجاب کا دستہ گارڈز کے فرائض پاک بحریہ کے دستے کے سپرد کرکے مزارِ اقبال سے رخصت ہوگیا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے گئے، جس کے بعد مزار پر فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔

تقریب کے آخر میں مفکر پاکستان علامہ اقبال کو آخری سلام پیش کیا گیا جب کہ مہمانِ خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اقبال کی شاعری اور فلسفہ ان کی فکری اور روحانی عظمت کا ثبوت ہے، آج کے دن عہد کریں کہ اقبال کی تعلیمات کو مجسم کرکے نئی امید و عزم سے آگے بڑھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری عمل اور خودشناسی کی لازوال دعوت ہے، اقبال نے سکھایا کہ نوجوان غیر متزلزل ایمان اور محنت کو اپنا شعار بنائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئیے، آج عہد کریں کہ ہم سب اقبال کی تعلیمات کو مجسم کرکے عمل کریں گے اور نئی امید اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ایک صاحب بصیرت شاعر، فلسفی اور ایک بلند پایہ شخصیت تھے، ان کے افکار اور تحریروں نے نہ صرف پورے برصغیر، وسط ایشیا بلکہ پوری دنیا پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی علیحدہ شناخت کا ادراک دے کر ایک علیحدہ وطن کا خواب روشن کیا جس کے نتیجے میں وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔

مشہور خبریں۔

میری جنگ ملکی مفاد کے لئے ہے

?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے

شمالی کوریا کی سڑکیں امریکہ مخالف نعروں سے گونج اٹھیں

?️ 26 جون 2023سچ خبریں:کوریائی جنگ کی برسی کے موقع پر شمالی کوریا کے عوام

ایرانی وزیر خارجہ آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریں گے:بھارتی میگزین

?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آئندہ ماہ مئی

بھارتی ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی، سندھ حکومت نے پابندیاں لگا دیں

?️ 27 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر اور بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ

پاکستانی میڈیا پر ایرانی آئل ٹینکر چوری کرنے میں امریکی ناکامی کی عکاسی

?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی میڈیا نے بحیرہ عمان میں امریکا کی جانب سے

انگلستان کے ایک علاقے میں مسلمان وزیر کا استعفیٰ

?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: لندن سے حمزہ یوسف برطانیہ کے خطے کے پہلے سینئر سیاستداں

کرپشن قوم کو تباہ و برباد کر دیتا ہے:وزیر اعظم

?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یوم

عالمی برادری نے اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، وزیر اعظم

?️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے