معیشت مثبت سمت میں گامزن ،پاکستان آئی ایم ایف پروگرام اور اسٹرکچرل ریفامرز پر عملدرآمد کر رہا ہے.سینیٹر محمد اورنگزیب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام اور اسٹرکچرل ریفامرز پر عملدرآمد کر رہا ہے ، آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کو سنجیدہ نہ لیا تو سنگین صورتحال ہوگی ، زیادہ آبادی مسائل اور غربت کا باعث بنتی ہے لہذا ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے اس کےلئے بچوں کی افزائش میں پلاننگ کی ضرورت ہے.

ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاپولیشن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر خزا نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی مسائل کو جنم دیتی ہے، زیادہ آبادی مسائل اور غربت کا باعث بنتی ہے، آبادی کے حساب سے وسائل کا انتظام کرنا ہوتا ہے، آبادی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے چیلنج ہیں، پائیدار معاشی ترقی کیلئے متوازن آبادی ناگزیر ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آبادی اور کلائمیٹ چینج جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہے، موجودہ جی ڈی پی گروتھ آبادی کی 2.5 فیصد کی ضروریات سے کم ہے، 2.55 فیصد آبادی کی گروتھ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے، پاکستان میں تقریبا 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے اضلاع میں زیادہ متاثرہ لوگ شامل ہیں، ہمیں فوری طور پر 2.55 فیصد آبادی کی گروتھ میں کمی لانا ہوگی، دیہی علاقوں کے لوگوں نے شہروں میں کچی آبادی قائم کی ہوئی ہیں، کچی آبادیوں میں صاف پانی، صحت، چائلڈ اسٹنٹنگ جیسے مسائل کا سامنا ہے.

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے بچوں کی افزائش میں پلاننگ کی ضرورت ہے، آبادی اور کلائمیٹ چینج کے مسائل کو سنجیدہ نہ لیا تو صورتحال سنگین ہوگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی بھی عصر حاضر کا بڑا چیلنج ہے، ماحول دوست معیشت کے فروغ پر توجہ مرکوز ہے، کچی آبادیاں بھی مسائل کا باعث بنتی ہیں، کچی آبادیوں کا کوئی ڈیٹا حکومت کے پاس موجود نہیں ہوتا، ترقی کی رفتاربڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے، کلائمیٹ چینج کے باعث سیلاب، خشک سالی جیسی آفات کا سامنا ہے.

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام اور اسٹرکچرل ریفامرز پر عملدرآمد کر رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے باعث ملکی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے. 

مشہور خبریں۔

وزیراعظم پاکستان کا سعودی عرب کا آٹھواں دورہ کرنے کا ارادہ

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے سعودی ولی عہد کی

سیلاب سے ہونے والی تباہی سے کوئی ملک اکیلا نہیں نمٹ سکتا، شیریں رحمٰن

?️ 4 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کا

متحدہ عرب امارات کو یمنی میزائل اور ڈرون حملوں سے نقصان

?️ 25 جنوری 2022سچ خبریں:  گزشتہ ہفتے، یمنی فوج کے ڈرون یونٹس اور مقبول کمیٹیوں

چین اور تائیوان کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:تائیوان کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

ایران کے خلاف ٹرمپ کی نئی بیان بازی

?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران

علی امین گنڈا پور کا خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے عدالت جانے کا اعلان

?️ 18 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد وزیر اعلیٰ

سعودی ولی عہد کے بھائی بھی بھائی کے عتاب کا شکار

?️ 1 مئی 2021سچ خبریں:سعودی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس ملک کے

مراکش زلزلہ کی صورتحال اور بین الاقوامی امداد

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: مراکش کے تباہ کن زلزلے کو 72 گھنٹے سے زیادہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے