?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام اور اسٹرکچرل ریفامرز پر عملدرآمد کر رہا ہے ، آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کو سنجیدہ نہ لیا تو سنگین صورتحال ہوگی ، زیادہ آبادی مسائل اور غربت کا باعث بنتی ہے لہذا ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے اس کےلئے بچوں کی افزائش میں پلاننگ کی ضرورت ہے.
ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاپولیشن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر خزا نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی مسائل کو جنم دیتی ہے، زیادہ آبادی مسائل اور غربت کا باعث بنتی ہے، آبادی کے حساب سے وسائل کا انتظام کرنا ہوتا ہے، آبادی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے چیلنج ہیں، پائیدار معاشی ترقی کیلئے متوازن آبادی ناگزیر ہے.
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آبادی اور کلائمیٹ چینج جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہے، موجودہ جی ڈی پی گروتھ آبادی کی 2.5 فیصد کی ضروریات سے کم ہے، 2.55 فیصد آبادی کی گروتھ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے، پاکستان میں تقریبا 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے اضلاع میں زیادہ متاثرہ لوگ شامل ہیں، ہمیں فوری طور پر 2.55 فیصد آبادی کی گروتھ میں کمی لانا ہوگی، دیہی علاقوں کے لوگوں نے شہروں میں کچی آبادی قائم کی ہوئی ہیں، کچی آبادیوں میں صاف پانی، صحت، چائلڈ اسٹنٹنگ جیسے مسائل کا سامنا ہے.
محمد اورنگزیب نے کہا کہ آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے بچوں کی افزائش میں پلاننگ کی ضرورت ہے، آبادی اور کلائمیٹ چینج کے مسائل کو سنجیدہ نہ لیا تو صورتحال سنگین ہوگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی بھی عصر حاضر کا بڑا چیلنج ہے، ماحول دوست معیشت کے فروغ پر توجہ مرکوز ہے، کچی آبادیاں بھی مسائل کا باعث بنتی ہیں، کچی آبادیوں کا کوئی ڈیٹا حکومت کے پاس موجود نہیں ہوتا، ترقی کی رفتاربڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے، کلائمیٹ چینج کے باعث سیلاب، خشک سالی جیسی آفات کا سامنا ہے.
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام اور اسٹرکچرل ریفامرز پر عملدرآمد کر رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے باعث ملکی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے.


مشہور خبریں۔
شام میں ہونے والے انتخابات میں امریکا کی ناپاک سازش، ملک کے ماحول کو خراب کرنے کی پوری کوشش جاری
?️ 27 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) شام میں ایک ایسے وقت میں انتخابات برگزار ہورہے ہیں
مئی
2022 میں جنگ دنیا میں 43 ہزار افراد کی موت کا باعث بنی: اقوام متحدہ
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اس تنظیم کی
مئی
بلوچستان: ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک
?️ 23 نومبر 2023بلوچستان (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران محکمہ
نومبر
آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ وزیراعظم نے آئین کے مطابق کرنا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 3 اکتوبر 2022ملتان: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے
اکتوبر
کشمیری بھارت کے انتخابی ڈرامے کو مسترد اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں
?️ 20 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز بڑھنے پر سندھ وزیر اعلی کا اظہار تشویش
?️ 23 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےتیزی سے کورونا کیسز بڑھنے
اپریل
یوکرین کے سلسلے میں ٹرمپ کی الجھی ہوئی سیاست اور ہتھیاروں کی سپلائی
?️ 19 اگست 2025یوکرین کے سلسلے میں ٹرمپ کی الجھی ہوئی سیاست اور ہتھیاروں کی
اگست
فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے اسرائیل کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کردیا: خالد مشعل
?️ 30 مئی 2021بیروت (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک
مئی