?️
لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو رہی ہے اور ملک کے معاشی اشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں صدر آصف زرداری کے اعزاز میں سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ چین کا دورہ کامیاب رہا ہے، پیپلز پارٹی نے سی پیک کی بنیاد رکھی اور ہم اسے کامیاب بھی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں، چینی کمپنیاں پاکستان میں فیکٹریاں لگائیں گی، چین کی ہمارے خطے میں خاص دلچسپی ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے صحت اور تعلیم کی جانب خاص توجہ دی ہے، صوبے میں بہترین ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں سے عوام مستفید ہو رہے ہیں، سندھ حکومت عوام کی بھرپور خدمت کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کا دورہ کیا تھا، اس دورے میں انہوں نے اپنے ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی، جس میں علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا، صدر مملکت نے کہا کہ پاک-چین اقتصاری راہدری (سی پیک) سے علاقائی روابط، مشترکہ فوائد اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہوگا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ آصف علی زرداری کی چین کے عظیم عوامی ایوان میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی اور دوطرفہ تعلقات کے حوالہ سے مثبت رفتار اور بین الاقوامی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
ملاقات سے قبل صدر مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا اور چین کے عظیم عوامی ایوان میں آمد پر صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی، دونوں صدور نے دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بنیادی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف 19 شکایات سماعت کیلئے منظور
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی
جولائی
اسرائیل اور شام کے درمیان ممکنہ دفاعی معاہدہ، دونوں فریقین کیا حاصل کریں گے؟
?️ 21 ستمبر 2025اسرائیل اور شام کے درمیان ممکنہ دفاعی معاہدہ، دونوں فریقین کیا حاصل
ستمبر
روس پابندیوں کو بے اثر کرنے میں کیسے کامیاب ہوا ؟
?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رہورٹ کے مطابق روس مغربی ممالک
ستمبر
غزہ کے 4000 بچے موت کے خطرے سے دوچار
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے فلسطینی بچوں کی
مارچ
عراق نے سویڈن سے قرآن کی بے حرمتی کرنے والے کا مطالبہ کیا
?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:سالوان مومیکا، فرد ہتاک نے سویڈن میں القدس کو بتایا کہ
ستمبر
برطانوی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: برطانیہ کی تین اہم انسانی حقوق اور جنگ مخالف تنظیموں، "اسٹاپ
جون
شیخ الخطیب: اسرائیل اپنی شکست کو لبنانیوں کے درمیان فتنہ انگیزی سے پورا کرنا چاہتا ہے
?️ 6 اپریل 2026سچ خبریں: لبنان کی سپریم اسلامی شیعہ کونسل کے نائب صدر نے
اپریل
باجوڑ: سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سیکڑوں کلو بارود سے بھری گاڑی پکڑلی
?️ 17 اکتوبر 2025باجوڑ (سچ خبریں) باجوڑ کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، سکیورٹی
اکتوبر