?️
لاہور (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کہ مضبوط دفاعی قوت قوم کے اتحاد نے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اللہ کریم کی مدد و نصرت اور قوم کی ثابت قدمی نے پاکستان کو سرخرو کیا، پوری قوم ،سیاسی قائدین اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ تنازع میں بے گناہ شہریوں کی شہادت کو اللہ کریم شرف قبولیت عطاء فرمائے، خطے کو آگ و خون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی، مضبوط دفاعی قوت کے پس پشت سیاسی قیادت اور قوم کے اتحاد نے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کریم آئندہ بھی ہر قسم کے آزمائشوں سے محفوظ رکھے، اللہ کریم وطن عزیز کو سلامت رکھے اور قوم کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کی بہاریں نصیب ہوں۔ حالیہ تنازع میں برادر ملکوں خصوصا سعودی عرب اور دیگر کے مثبت کرادار کو سراہتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 5 فروری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نواز شریف کی سیاست
فروری
ایرانی تارپیڈو میں دشمن کے جہازوں کے ڈھانچے کو تباہ کعرنے کی صلاحیت
?️ 19 جون 2022سچ خبریں: ایک ایرانی عسکری تجزیاتی ویب سائٹ نے خلیج فارس اور
جون
وزیر اعلی پنجاب کا یوم دفاع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 6 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےیوم دفاع کے موقع پر
ستمبر
غزہ کے کھنڈرات سے مزاحمت کا معجزہ
?️ 8 اپریل 2025 سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اس الیکٹرانک
اپریل
امریکیوں کا کانگریس اور میڈیا پر سے اعتماد ختم
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: گیلپ کے ایک نئے سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ
اکتوبر
جنوبی یمن میں امریکی سفیر کیا کر رہا ہے؟
?️ 2 اگست 2023سچ خبریں:صنعاء میں یمنی پارلیمنٹ نے کل ایک بیان جاری کیا جس
اگست
وزیر اعظم نے سبسڈی کے لیے رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے
دسمبر
اسلام آباد میں ایرانی سفیر کی جانب سے افطار ڈنر
?️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)یوم القدس کی مناسبت سے جمہوری اسلامی ایران کے سفیر
اپریل