?️
خیبر پختونخوا(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں کپتان کو اکیلا نہیں چھوڑنا ہے عمران خان نےدن رات ایک کرکےملک کوٹریک پرلائے انشااللہ مہنگائی کم ہوگی اور ملک کا قرضہ اتر جائےگا۔جس طرح ایک چور ملک چھوڑ کربھاگا اسی طرح سب چور بھاگ جائیں گے۔
صوبائی میں ویمن چلڈرن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی محمودخان نے کہا کہ 2023 میں انشااللہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کپتان کو نہیں چھوڑنا ڈٹ کر کھڑے رہنا ہے آپ کے سپورٹ سے عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرےگا جس طرح ایک چور ملک چھوڑ کر بھاگا باقی سب بھی بھاگ جائیں گے۔
محمودخان نے کہا کہ باربار کہتا ہوں کہ مشکل گھڑی میں کپتان کواکیلا نہیں چھوڑنااگرآپ کی سپورٹ عمران خان کیساتھ ہوگی توملک ترقی کرےگا، پی پی اور ن لیگ نے قرضہ بڑھایا ،پیسہ کہاں چلا گیا یہ تمام پیسے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ان کی جیبوں میں گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن بےروزگاروں کا ٹولہ ہے ہم مانتےہیں بالکل مہنگائی ہے مہنگائی کی بڑی وجہ گزشتہ حکومتیں ہیں، 1947سے2008تک ملک پر8ہزارارب تک تھا ان کا مقصد تھا کہ ہم نے پیسےکمانےہیں قوم کو لوٹناہے۔


مشہور خبریں۔
اراضی کیس: سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی ضمانت منظور
?️ 10 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت نے اراضی کیس میں پنجاب اسمبلی
نومبر
ہم خاموشی سے مرنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے؛شہید یحیی السنوار کا اعلان
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بین الاقوامی ثالثوں کی جانب
اپریل
توشہ خانہ کیس: جج کی عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت
?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر
مارچ
رحیم یار خان؛ نہر کا شگاف 40 گھنٹے بعد بھی پُر نہ کیا جاسکا، 10 دیہات متاثر
?️ 24 مئی 2025رحیم یار خان (سچ خبریں) ہیڈ پنجند سے نکلی نہر صادق فیڈر
مئی
خفیہ اداروں نے مجھ پر عسکریت پسندوں کے ممکنہ حملے کی اطلاع دی ہے، ایمل ولی خان
?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کا
دسمبر
محمد رعد: حزب اللہ کو تباہ کرنا ایک بہت بڑا فریب اور ناقابل حصول مقصد ہے
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: لبنان کے مزاحمتی دھڑے کے سربراہ نے اس بات کی
نومبر
الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت
?️ 2 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو
جولائی
ہفتہ وار مہنگائی اضافے کے بعد 29.6 فیصد ریکارڈ
?️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے
اکتوبر