اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن ) کے الیکشن سیل کے انچارچ اسحٰق ڈار نے کہا کہ سامنے آنے والے انتخابی نتائج اور مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت اور پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت والی جماعت کے طور پر سامنے آرہی ہے۔