?️
مستونگ (سچ خبریں) مستونگ میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے آپریشن میں پانچ مبیبنہ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے اسپلنجی کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد مارے گئے جب کہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس حوالے سے سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا،ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جب کہ ہلاک دہشتگرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
گذشتہ ہفتے بھی کیوآر ایف لیویز فورس کوئٹہ کی ٹیم اور ڈسٹرکٹ لیویز فورس مستونگ نے ا نٹیلی جنس بیسڈ پر مستونگ کے علاقہ سور گز میں کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی غیرملکی سامان سے لوڈ ایک بس اور ایک ٹرک کو قبضے میں لے کر دونوں گاڑیوں سے ڈیڈھ سے دو کروڑ روپے مالیت کی غیرقانونی غیرملکی سامان برآمد کرکے تین افراد کو ہراست میں لے لیا تھا۔
میجررسالدار طاہر زرکون،تحصیلدار مستونگ محمداکرم حریفال ،رسالدار طاہر درانی، رسالدار ولی خان تھانہ پیرجان یوسفزئی نے ولی خان لیویز تھانہ میں کاروائی کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ 3اور4 مارچ کے درمیانی شب کیوآر ایف لیویز فورس کوئٹہ کی ٹیم اور ڈسٹرکٹ لیویز فورس مستونگ نے انٹیلی جنس بیسڈ پر مستونگ کے علاقہ سور گز سے دوگاڑیوں میں لوڈ غیر ملکی سامان جن میں کپڑے، چالیاں،چینی کینی جیم،ٹائر، سمرسیبل و دیگر سامان برآمد کرلیا۔ تمام مسروقہ سامان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیاگیا،جبکہ حراست میں لئے گئے افراد کو مستونگ لیویز فورس کے حوالے کیاگیا۔
مشہور خبریں۔
عرب دنیا کے شام کی طرف جھکاؤ کا راز
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:عرب ممالک اور دمشق کے درمیان ہم آہنگی کا عمل تیزی
اپریل
مصر کی سفارتی کوششوں میں تیزی
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر نے بحیرہ احمر میں کشیدگی کو کم کرنے اور
ستمبر
اداکار شادی میں شریک ہونے کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ اداکار
جولائی
9 مئی کے مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 196 ملزمان کو 10 سال تک قید
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 9
جولائی
اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے سے موت بہتر ہے:یہودی ربی
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی زمینی کاروائی میں صہیونی فوج کے مسلسل دباؤ
مارچ
پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے کینیڈا فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر کا ایوارڈ جیت لیا
?️ 8 اکتوبر 2023 کراچی: (سچ خبریں) فلم ’ان فلیمز‘ کی حالیہ کامیابی کے بعد پاکستانی
اکتوبر
کیا امریکہ جنگ روکنے کے لیے کچھ کرے گا ؟
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے صیہونی حکومت کی
اکتوبر
سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟
?️ 5 اپریل 2024سچ خبریں: سال 2024 کا پہلا سورج گرہن چار دن بعد 8
اپریل