مستقبل میں بجلی سستی ہونے کی امید پیدا ہوگئی

?️

مظفرگڑھ: (سچ خبریں) پاکستان نے تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کے لیے چینی فرم کے ساتھ 200 ملین ڈالر کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں ناردرن پاورجنریشن کمپنی لمیٹڈ نے چینی فرم ننگبو گرین لائٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈکے ساتھ 200 ملین ڈالرکی مفاہمتی یاداشت پردستخط کردیئے۔یہ منصوبہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے ایک موجودہ تھرمل پاور پلانٹ کو اپ گریڈ کرکے 300 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ پر منتقل کرے گا، اس منصوبے سے نمایاں طورپرکم لاگت پرسالانہ 400 ملین یونٹ بجلی پیدا ہوگی جس کی قیمت 45 روپے سے کم ہو کر 14 روپے فی یونٹ تک آ جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ جنریشن کمپنی جنکو III کی زمین، اثاثہ جات اور بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرتے ہوئے یہ اقدام اقتصادی فائدہ کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کی منتقلی کی طرف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مہم کو تقویت دیتا ہے، اس منصوبے سے بھاری ایندھن کے تیل کی ضرورت ختم ہو جائے گی، اسٹیک ہولڈرز کے لیے پرکشش منافع پیش کرتے ہوئے اس منصوبے کے تحت درآمدی بلوں میں کمی کی وجہ سے سالانہ 44 ملین ڈالر کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ادھر اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی، اس حوالے سے ایک بیان میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ اپریل کے بجلی بلوں میں 3 روپے 82 پیسے کی کمی ہوئی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ڈالر کی کمی کی وجہ سے کی گئی ہے، پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے تھی جو کم ہو کر 2 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے رواں ماہ بجلی کے بلوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت کمی ہوئی۔

اسی طرح وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر بجلی کی قیمتوں میں کمی عوام کے لیے حکومت کی طرف سے خصوصی تحفہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی تمام تر توجہ مہنگائی میں کمی پر مرکوز ہے، اپریل کے مہینے میں گزشتہ ماہ کی نسبت 3 روپے 82 پیسے کمی واقع ہوئی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ڈالر ریٹ پر انحصار ہوتا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسحاق ڈار کی ہنگری کے وزیر خارجہ سے ملاقات، کثیر جہتی فورمز پر مشترکہ مفادات پر اتفاق

?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

دہشت گردوں کی جہاں اطلاع ملی کارروائی کریں گے۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 23 مارچ 2026پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے

غزہ جنگ میں صیہونی فوجی کیوں اندھے ہو رہے ہیں؟

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی محکمہ صحت کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ

صیہونی ریاست کی جانب سے سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو

وزیراعظم 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ

اسرائیلی پیسوں کے لیے ایران کی جاسوسی کرتے ہیں: عبرانی میڈیا

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز نے لکھا ہے کہ جائزوں سے پتہ چلتا

لبنانی ایتھلیٹ کی صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی

?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:لبنانی ایتھلیٹ نے صہیونی حکومت کے ساتھ عرب حکومتوں کے تعلقات

امریکہ جنگ بندی منصوبے کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کی لبنانی فوج کو 100 ملین یورو کی رشوت

?️ 5 جون 2026سچ خبریں:یورپی یونین نے لبنان کی فوج کے لیے 100 ملین یورو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے