?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے واضح کیا ہے کہ حکومت کوئی مزید حج کوٹہ نہیں دے رہی، نجی اسکیم کے جو عازمین رہ گئے ہیں وہ اب نہیں جا سکیں گے، نجی شعبہ کے تحت 25 ہزار 698 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج پالیسی نومبر میں منظور ہوئی، اب تک اس پر عملدرآمد مجھ سے پہلے ہوا ہے، مارچ میں وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دو مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کیا، حج پالیسی کے تحت پاکستان کا کوٹہ 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد پرائیویٹ اسکیم میں تقسیم کیا گیا، سرکاری اسکیم کا کوٹہ مکمل کر لیا گیا جبکہ پرائیویٹ اسکیم میں ایچ جی اوز اور منظمہ اس پر عملدرآمد نہیں کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی تعلیمات میں وہ مکمل شریک تھے مگر انہوں نے اس معاملہ پر تاخیر کی، وہ کمپنیز کے تحت آر ایل مانگتے رہے حالانکہ 2024ء میں طے ہوا تھا کہ 500 کا کلسٹر ہو گا جس کمپنی کے پاس 2000 کا عدد ہو گا اس کو سہولت فراہم کی جائے گی، 904 کمپنیوں نے اس کلسٹر کو پورا کیا، ہوپ (نجی ٹور آپریٹرز کی تنظیم) ان 41 کلسٹرز کو آگے بڑھاتی ہے۔
سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ 14 فروری کی ڈیڈ لائن تھی، مشاعر کدانہ میں 25 فیصد رقوم صرف 3 ہزار 600 کی جمع ہوئیں، پھر ایک ہفتہ کی توسیع دی گئی مگر پھر بھی 10 ہزار 600 کی رقوم جمع ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی یہ پالیسی پوری دنیا کے لیے تھی مگر اس کے باوجود ہم نے درخواست کی، وزیراعظم نے بھی اس کا نوٹس لیا اور وزیر خارجہ کی درخواست پر سعودی حکومت نے پاکستان کے کوٹہ میں 10 ہزار کا اضافہ کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ کے تحت 25 ہزار 698 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے، بعض ٹور آپریٹرز کہتے ہیں کہ انہیں ڈیڈ لائن کا نہیں بتایا گیا حالانکہ وزارت مذہبی امور نے انہیں متعدد بار خطوط لکھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے رہ جانے والے عازمین کے معاملہ پر کمیٹی بنا دی، جو رپورٹ دے گی اس کے تحت ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سردار محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے اور سرکاری اسکیم کے عازمین سے خود مسائل معلوم کیے ہیں، وزارت نے بہترین انتظامات کیے، کھانے، ٹرانسپورٹ اور رہائش سب کچھ اچھا چل رہا ہے، اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہاں پر وزات کے عملے سے رجوع کرے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت عزیزیہ میں رہائش پذیر عازمین کے لیے ٹرانسپورٹ کا مناسب انتظام موجود ہے، سرکاری اسکیم کے عازمین 8 سے 9 سیکٹروں میں رہائش پذیر ہیں، حج معاونین حاجیوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، 31 مئی کو آخری حج پرواز حجاز مقدس روانہ ہوگی۔
عازمین حج کی ٹرانسپورٹ اور کھانے کی شکایات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو شکایات آئی ہیں انہیں دور کریں گے، جس کمپنی نے صحیح کھانا نہ دیا اسے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھیں گے کہ سعودی حکومت کی طرف سے بلیک لسٹ کمپنی کو کیسے ٹھیکہ دیا گیا۔
سیکریٹری مذہبی امور نے کہا کہ نجی ٹور آپریٹرز کی رقوم غلط سرکاری اکاؤنٹ میں منتقل ہوئیں، جس سے بکنگ تاخیر کا شکار ہوئی۔
مشہور خبریں۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے آج دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر
?️ 5 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) صدر پاکستان عارف علوی نے آزاد کشمیر کی قانون
فروری
چین کی طرف عرب ممالک کی گردش واشنگٹن سے پیغامات اور دھمکیاں
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات
نومبر
یوکرائن حکومت کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے خصوصی
مارچ
سعودی عرب میں پھانسیوں کی ریکارڈ توڑ تعداد
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: یورپی سعودی ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے 2022 میں سعودی عرب
اگست
عراق کا قرض کتنا ہے؟
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اس ملک کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے مالیاتی مشیر
جنوری
روسی شخص نے خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا ریکارڈ قائم کر دیا
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: روسی خلا باز اولیگ کونونینکو نے خلا میں سب سے
فروری
محرم کے پہلے عشرے میں کتنے زائرین کربلا پہنچے؟
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ سروسز کمیشن کے وائس چیئرمین نے اعلان کیا
جولائی
پنجاب انتخابات کیس: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی اپیل مسترد کردی
?️ 31 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 14
اگست