?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مریم نواز کے بیانیے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی ان کا دور دور تک علم ، عقل سے تعلق نہیں، انہوں نے کوئی کام نہیں کیا، ان کی کل سیاسی تربیت عابد شیرعلی، عظمیٰ اور حنا کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ بعض دوستوں نے کہا کہ آپ نے مریم نواز کے یہودی بیانئیے پر بات نہیں کی، دیکھیں مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی انھوں نے کبھی کوئی کام نہیں کیا ان کی کل سیاسی تربیت عابد شیر علی، عظمیٰ اور حنا کی ہے دور دور تک ان کا علم، عقل کتاب سے تعلق نہیں۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ ایسی جہاندیدہ خاتون سے آپ توقع ہی کیا کر سکتے ہیں سارا زور صرف عمران خان کی مخالفت ہےان سےعقل کی توقع کرنا جوئےشیر لانےکے مترادف ہے، ان کی کل CV یہ ہے کہ وہ نوازشریف کے گھرپیدا ہوئیں جنہوں نےعہدے کے غلط استعمال سے اربوں روپے بنا لئے اور اب سارا خاندان بادشاہت کا مزہ لینا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مریم نے میرے بچوں سے متعلق کہاکہ وہ یہودیوں کی گودمیں پلےبڑھے، میں سنہ 2004 میں پاکستان چھوڑگئی تھی تب سے ہمیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہود مخالف حملےمیڈیااورسیاستدانوں کی طرف سےکیےگئے،ہمیں قتل کی دھمکیاں دی جاتیں اورگھرکےباہر مظاہرے ہوتے تھے، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
قرآن پاک کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری،کوئی خاص مقاصد ہیں؟
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: عراقی نژاد سویڈش پناہ گزین سلوان مومیکا نے سویڈن میں
اگست
حکومت کی معاشی ٹیم ناکام نظر آرہی ہے
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم
اگست
روسی اور امریکی بینکوں کے درمیان تعلقات منقطع کرنے کی بات چیت
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: تین باخبر ذرائع نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن
فروری
اسرائیلی حکومت کے "رفح” منصوبے پر مصر کا ردعمل
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کی آبادی کو بے گھر کرنے کے صیہونی حکومت
جولائی
غزہ پر اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری، ترکی نے صرف مذمتی بیان پر اکتفا کرلیا
?️ 12 مئی 2021استنبول (سچ خبریں) اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر شدید وحشیانہ بمباری
مئی
ٹک ٹاک نے تخلیق کاروں کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے تخلیق
ستمبر
فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونیوں کا ایک اور جرم منظرعام پر
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: میڈیا نے بتایا کہ ہند رجب نامی فلسطینی لڑکی کی
فروری
یوکرین کے جنگی جرائم پر روس کا ردعمل
?️ 5 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے
اگست