?️
بہاولنگر (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی بہاولنگر میں ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فلڈ ریلیف کیمپ آمد ہوئی۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کی، مبارکباد اور بہت سی دعائیں دیں، فلڈریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچے کا نام نواز شریف اور بچی کا نام مریم رکھا گیا۔ مریم نوازشریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں صنعت زار مرکزکا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سلائی کڑھائی کرنے والی خواتین سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کی، مریم نوازشریف نے سلائی مشین پر کپڑے کی سلائی بھی کی۔
وزیر اعلی پنجاب نے فریم میں لگے کپڑے پر سوئی سے کڑھائی بھی کی، مریم نواز نے سلائی کڑھائی پر خوشی کا اظہار کیا۔ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، سیلاب متاثرین مرد و خواتین سے بات چیت کی، سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیراعلی خواتین کے ساتھ بیٹھ گئیں، بچوں سے اظہار شفقت کیا، مریم نواز فلڈ ریلیف کیمپ کے عارضی کلاسوں میں معصوم بچوں میں گھل مل گئیں، مریم نواز شریف سے ملنے پر معصوم بچوں نے اظہارمسرت کیا۔ بچوں نے مریم نواز شریف کو پنسل سے بنے سکیچ پیش کئے، وزیراعلی نے سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو تحائف پیش کیے۔
وزیر اعلی نے فلڈ ریلیف کیمپ عارضی ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور تحائف پیش کئے، مریم نواز نے فلڈ ریلیف کیمپ میں بچوں اور خواتین کے ساتھ دستر خوان پر کھانا بھی کھایا۔


مشہور خبریں۔
خوش زندگی گزار رہا ہوں، آغا علی نے دو سال بعد طلاق کی تصدیق کردی
?️ 7 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار آغا علی نے دو سال بعد اپنی
اکتوبر
عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی: اسد عمر
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ
جنوری
برطانیہ میں اکیسویں صدی ؛ ایندھن کےکوٹے سے لے کر کمی تک کہ تنازعات
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:حالیہ دنوں میں برطانیہ میں ایندھن کی قلت کا بحران شدت
ستمبر
وزیر اعظم پھر عوام سے فون پر بات کریں گے
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر
مئی
حماس نے دیا ٹرمپ کو کرارا جواب
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے العربی ٹی وی کو
فروری
غزہ کی جنگ صہیونیوں کے درمیان اختلافات کا باعث ہے
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ میں اسٹیٹ انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے تباہی
ستمبر
وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی سیاسی، امن و امان کی صورتحال پر مشاورت
?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی
اگست
ترکی کی ایک بار صیہونی جارحیت کی زبانی مذمت
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے غزہ میں بیت المقدس پر قابض
نومبر