?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی اوروزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست، کسان دوست، صنعتکار دوست اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، تعلیم اورصحت کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے عوام سے لگاؤ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے نجات حاصل کرنے کا عزم شاندار مستقبل کی نوید ثابت ہوگا، بجٹ میں متوسط طبقے کو ریلیف دیا گیا، مصنوعی مہنگائی مزید کم ہوگی، وطن عزیز میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے، الحمدللہ !عوام کے لئے آسانیوں کے دن آچکے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صدر مملکت اور آرمی چیف کی بیک وقت لاہور میں موجودگی، افواہوں کا بازار گرم
?️ 12 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) ملک میں جاری حالیہ سیاسی تناؤ کے پیش نظر
نومبر
تل ابیب نے لبنان کے ساتھ آبی سرحدیں کھینچنے کے امریکی منصوبے کو قبول کیا
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے آج منگل کو
اکتوبر
وزیراعظم کی چینی ہم منصب کے زیرِ صدارت اجلاس میں شرکت، غیررسمی گفتگو
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی
ستمبر
افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کی وجوہات
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کے ہائیر ایجوکیشن کے وزیر نے بڑے
دسمبر
اسرائیل حماس سے ہار چکا ہے: صیہونی تھنک ٹینک
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:ایک صیہونی تھنک ٹینک نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں اعتراف
مئی
ایران کے ساتھ جنگ کے بارے میں اسرائیل کے خدشات
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے
جون
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر
?️ 28 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے
نومبر
غزہ پر تل ابیب کے حملوں میں 60 اسرائیلی قیدی ہلاک
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو
نومبر