مریم نواز کی باڈی لینگویج عجیب تھی: شہزاد اکبر

شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ سامنے آگئی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہےکہ مریم نواز کی آڈیو لیک ہونے پر ان کا اعتماد ختم ہوگیا، مریم نواز کی باڈی لینگوئج عجیب تھی۔ غیرملکی حکومت یا ادارے سے فارن فنڈنگ ثابت نہیں ہوئی، رپورٹ انگلش میں ہے یہ پڑھیں گے تو حقائق جانیں گے،پاناما رپورٹ بھی ان کو بعد میں سمجھ آئی تھی۔

انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ غیرملکی حکومت یا ادارے سے فارن فنڈنگ ثابت نہیں ہوئی، دوسری پارٹیوں کی رپورٹ آئے گی تو پتہ چلے گا، پاناما رپورٹ بھی ان کو بعد میں سمجھ آئی تھی، رپورٹ انگلش میں ہے یہ پڑھیں گے تو حقائق جانیں گے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نواز کی آڈیو لیک ہونے پر ان کا اعتماد ختم ہوگیا، مریم نواز کی باڈی لینگوئج عجیب تھی۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے مرکزی نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تحریک انصاف نے 40 ہزار ڈونرز کی فنڈنگ کا حساب دیا،کسی جماعت نے تحریک انصاف کی طرح فنڈنگ کا حساب نہیں دیا، تحریک انصاف نے شفاف فنڈنگ کا نظام دیا ہے۔

اب پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کی باری ہے۔ حیران ہوں کیسے کیسے لوگ مریم نواز کے پیچھے ہاتھ باندھے کھڑے ہوتے ہیں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا دورختم ہوچکا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں نئے لوگوں کو سامنے آنا چاہیے، دونوں پارٹیاں اپنے نام زرداریاں اور شریفاں پارٹی رکھ لیں، یہ ضروری نہیں آپ نانا، دادی بن جائیں اورعقل بھی آجائے، مسلم لیگ (ن) کو منی لانڈرنگ  کیلئے استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کبھی ایک اور کبھی دوسرے ریسٹورنٹ میں جاتے ہیں، نواز شریف نے 17 ماہ سے علاج نہیں کرایا، نوازشریف کو جان سے زیادہ پیسہ عزیز ہے، نوازشریف فیملی کو لوٹی رقم واپس کرنا ہوگی۔ فواد چودھری نے مطالبہ کیا کہ مریم نواز نے پرویز رشید کیساتھ فون لیک کو تسلیم کیا ہے، صحافیوں کو گالیاں دینے پر مریم نواز معافی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف جامع منصوبہ تیار کیا ہے، فنانس بل 10جنوری کو منی بل پاس ہوجائے گا، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی کمر جلد ٹوٹے گی اور معاشی استحکام آئے گا،کورونا کے باوجود معاشی حالات بہتر ہیں۔ وزیراعظم نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

روس نے لبنان کو ریفائنری کی پیشکش کی ہے: لبنانی وزیر

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:  لبنان کے وزیر توانائی ولید فیاض نے جمعہ کو اعلان

پاکستان کا میڈیا وفد ایران روانہ

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:اسلام آباد کے نیشنل جرنلسٹ کلب کے سربراہ انور رضا کی

چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے معاملے پر الیکشن ایکٹ میں ترامیم تجویز کر دیں

?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کی تاریخ کے

شام افغانستان یا لیبیا کے راستے پر؟

?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں ہونے والی تیز رفتار پیش رفت نے اس

طالبان کا افغان امن کانفرانس میں شرکت کرنے سے انکار

?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:افغان امن عمل سے متعلق استنبول میں ہونے والےآئندہ اجلاس میں

امریکی اتحاد کی ناکہ بندی نے یمنی عوام کو محروم کرر کھا ہے:یمنی عہدہ دار

?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے پیر

عراق نے اردن سے اپنا سفیر واپس بلایا

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:    عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے