?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی۔اجلاس میں مریم نواز کی تنظیمی دوروں اور شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے پر بات چیت کی گئی۔
مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان سے جلد ملاقات کروں گی۔مریم نواز نے پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے رہنماؤں سے تجاویز بھی مانگیں۔عمران خان کے بیانیے پر ن لیگ اپنا بیانیہ سامنے لائے گی۔
دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی۔
سابق گورنر سندھ اور ن لیگ کے سنیئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندرونی معاملات عوامی سطح پر زیر بحث نہیں لانا چاہتا،مفتاح اسماعیل پارٹی میں ہیں اور اسحاق ڈار بڑے عہدے پر ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے ترجمان حافظ عثمان نے سابق وزیراعظم کے استعفے کی تردید کی تھی،ترجمان نے کہا تھا کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں،استعفے کی خبر بے بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں پارٹی نہیں چھوڑی آج کیوں چھوڑیں گے،ہم نے 1998 میں آزاد حیثیت سے انتخاب لڑا جیتا اور مسلم لیگ میں شامل ہوئے،شاہد خاقان عباسی نے جیل کاٹی لیکن اپنے مشن سے نہ ہٹے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنایا۔بطور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا میرا لیڈر نواز شریف ہیں۔بتایا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا پیغام پارٹی قیادت کو بھجوایا اور انہوں نے کہا کہ مجھے کسی عہدے کا لانچ نہیں اور نہ پارٹی کا کوئی عہدہ زبردستی اپنے پاس رکھنے کا خواہشمند ہوں، مسلم لیگ ن نہیں چھوڑوں گا، صرف پارٹی عہدہ سے الگ ہونا چاہتا ہوں۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی عوام اپنی مزاحمتی روش کو کبھی نہیں چھوڑیں گے: جہاد اسلامی
?️ 26 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے زور دیا کہ فلسطینی
اگست
روس کی مغرب کو وارننگ
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: ایک برطانوی اخبار نے بتایا کہ روسی صدر نے حالیہ
جون
آبنائے ہرمز میں کشیدگی کو کم کرنا فوری اور ضروری ہے: گوٹرس
?️ 11 مئی 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے آبنائے ہرمز میں کشیدگی
مئی
ایران خطے میں استحکام کے عوامل میں سے ایک ہے:ممتاز لبنانی سیاستداں
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کے ممتاز سیاستدان نے اپنے ایک خطاب میں اسلامی جمہوریہ
اکتوبر
ترکی میں ہونے والی افغان امن کانفرنس طالبان کی شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی
?️ 21 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) افغان امن عمل سے متعلق استنبول میں ہونے والےآئندہ
اپریل
، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم کر دے گی
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم
جولائی
صہیونی فوج میں بحران؛ کوئی بھی فوج میں ملازمت کرنے کو تیار نہیں
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ
مئی
امریکہ نے یوکرین کی کتنی مدد کی؟
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:پی بی ایس کی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ ہر سال
اکتوبر