?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں اور دیگر نقصانات کی تفصیل طلب کرلی۔
انہوں نے لاہور پہنچتے ہی کمشنر آفس میں ویڈیو لنک کانفرنس کی، تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے، وزیراعلی مریم نوازشریف نے تمام اضلاع میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز شریف کو ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے سیلاب کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ ہر ضلع میں جاری ریلیف سرگرمیوں پر رپورٹ دی گئی۔
وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرتارپور میں سیلابی ریلا آنے پر فوری ریسکیو، تمام سکھ یاتریوں کو باحفاظت نکال لیا گیا، پنجاب میں معمول سے 62 فیصد سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، سیالکوٹ میں 50 سے 80 فیصد معمول سے زیادہ بارش ہوئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ انڈیا نے بھاکڑ، بونگ، تھین ڈیمز بھرنے کے بعد اچانک پانی چھوڑ دیا، انڈیا کے مختلف علاقوں میں بارش کا سارا پانی بھی پاکستان کی طرف آگیا، ستلج میں ڈھائی لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی گزررہا ہے۔
اسی طرح چناب سے 9 لاکھ 17 ہزار کیوسک سے زیادہ پانی گزررہا ہے، اربن فلڈنگ سے سیالکوٹ کے 395 موضع / گاؤں متاثر ہوئے، ندی نالوں سے گنجائش سے کہیں زیادہ پانی گزررہا ہے، وزیرآباد میں نالہ پلکھوں سے 87 ہزار کیوسک پانی آیا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت نے حزب اللہ کے تین ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: ہفتہ کی شام اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس
جولائی
زلفی بخاری نے الیکشن لڑنے کے لئے کیا بڑا اعلان
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری
جنوری
صہیونی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کے قانون کی منظوری دی
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:صہیونی پارلیمنٹ نے پہلی ریڈنگ میں صیہونیت مخالف کارروائیوں میں مصروف
مارچ
مغرب کو اسرائیل کے جنگی جرائم سے خود کو دور رکھنا چاہیے
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے استنبول میں بین الاقوامی
نومبر
دشمن سجمھوتے کے پیچھے رہے اور ہم نے کیا کیا؛فلسطینی کمانڈر کا انکشاف
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ کے کمانڈر نے غزہ
اکتوبر
غزہ اور لبنان کے ساتھ جنگ کے بعد صہیونیوں میں خودکشی کی سونامی
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز سے اور خاص طور پر حزب
دسمبر
شکاگو میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے بتایا کہ شکاگو میں ہفتے کی رات
ستمبر
اپنی مقبولیت کے بارے میں ٹرمپ کی خوش فہمی!
?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مقبولیت اور پارٹی کی
فروری