محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کا ایف سی بلوچستان نارتھ ہیڈکوارٹرز کا دورہ

محسن نقوی سرفراز بگٹی

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی۔

آئی جی فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبی نے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا استقبال کیا اور انہیں افسران سے تعارف کرایا۔ محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے فورس کی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے قیامِ امن کے لیے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے گراں قدر کردار کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایف سی بلوچستان نارتھ کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیامِ امن کے لیے فورس کی قربانیاں انمٹ ہیں، فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے افسران اور جوانوں نے فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے لیے ناقابلِ فراموش قربانیاں دی ہیں۔ اس فتنے کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں شجاعت کی تاریخ رقم کی ہے، انہیں ایف سی بلوچستان نارتھ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر فخر ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کے سپوت بہادری سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا صفایا کر رہے ہیں اور بلوچستان حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی بلوچستان پولیس بھی موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، وزیر داخلہ

?️ 2 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے

عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے:شیخ رشید

?️ 30 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خان  نے اسلام

جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف کاروائی

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ

امریکہ افغانستان کے انسانی بحران کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے: چین

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے کہا کہ امریکہ

کیا ٹرمپ انتظامیہ بائیڈن کے معافی کے احکامات کا جائزہ لے گی ؟

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے

نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا

?️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد

ہم نے دشمن کو بتادیا پاکستانی فوج اور عوام ایک ہیں۔ عبدالعلیم خان

?️ 30 مئی 2025خوشاب (سچ خبریں) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات

سویداء میں دہشت گرد جولانی کے حملے کے بعد افراتفری 

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: جنوبی شام کے دروزی اکثریتی صوبے سویداء میں گزشتہ ہفتے ابومحمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے