?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت سے حراست میں لے کر اسلام آباد واپس بھیج دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ این ڈی ایم کے چیئرمین گزشتہ روز کوئٹہ پہنچے تھے، انہیں نئے بارڈر کراسنگ قواعد و ضوابط کے خلاف نیشنل ایپکس کمیٹی کی طرف سے چمن میں گزشتہ تین ہفتوں سے جاری دھرنے کے مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے چمن روانہ ہونا تھا۔
کمیٹی نے پاک افغان سرحد عبور کرنے والے تمام پاکستانی اور افغان شہریوں کے لیے پاسپورٹ اور درست سفری دستاویزات کو لازمی قرار دیا تھا۔
تاجر تنظیموں اور کچھ سیاسی جماعتوں نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پرانے نظام کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے تحت پاکستانی شناختی کارڈ اور افغان حکومت کی جانب سے جاری کردہ سفری دستاویز تذکرہ دکھانے پر بارڈر عبور کرنے کی اجازت تھی۔
وفاقی حکومت نے افغانستان سے بارڈر کراسنگ کے وقت درست پاسپورٹ اور ویزا پیش کرنے، دکھانے کی شرط واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے محسن داوڑ کو چمن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور انہیں واپس کوئٹہ بھیج دیا۔
انہیں صوبائی دارالحکومت لایا گیا اور سخت حفاظتی انتظامات میں صوبائی دارالحکومت میں این ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل مزمل شاہ کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا۔
بعد ازاں جمعرات کی صبح محسن داوڑ کو سخت سیکیورٹی میں کوئٹہ ایئرپورٹ لے جایا گیا اور وہاں سے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ کردیا گیا۔


مشہور خبریں۔
ملینوں پر مشتمل مظاہروں میں یمنیوں کا امریکہ کو پیغام: آپ فلسطین کے لیے ہماری مسلسل حمایت کو نہیں روک سکتے
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: یمنی عوام نے آج بروز جمعہ لاکھوں پر مشتمل مظاہرے
مئی
پاکستان کی سرحد سے متصل علاقے اسپن بولدک پر طالبان کا قبضہ، افغان فوج اور طالبان میں شدید جھڑپیں
?️ 18 جولائی 2021طالبان (سچ خبریں) پاکستان کی سرحد سے متصل علاقے اسپن بولدک پر
جولائی
ایران سے رحم کی بھیک مانگنے سے پہلے جنگی جنون ترک کرو؛صیہونی ماہرِ سلامتی کا انتباہ
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی ماہر یوسی ملمَن نے تل ابیب کو خبردار
جون
ایرانی میزائل نے صیہونیوں کا کیا نقصان کیا؟امریکی اخبار کی زبانی
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے ایک اینفوگرافی جاری کر کے اسرائیلی خفیہ
اکتوبر
خارجہ پالیسی کا اعتراف: امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی جریدے "فارن پالیسی” کی ویب سائٹ نے امریکہ میں
جولائی
عمران خان کی تین روزہ حفاظتی ضمانت منظور
?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور
اگست
شام پر حملوں میں امریکہ اور اسرائیل کا تعاون؛واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں
دسمبر
غزہ میں روزانہ 300 رہائشی مکانات گرائے جاتے ہیں
?️ 2 ستمبر 2025غزہ میں روزانہ 300 رہائشی مکانات گرائے جاتے ہیں فلسطینی انفارمیشن سینٹر
ستمبر