?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے ملک بھر میں 19 اور 18 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر چھٹیوں کااعلان کردیا گیا، وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 9 اور 10 محرم یعنی 18 اور 19 اگست بروز بدھ اور جمعرات کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
چاروں صوبائی حکومتوں نے بھی 9 اور 10 محرم کو دو روزہ چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے ، سرکاری تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے محرم الحرام کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا اور تمام صوبوں کو شرائط پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔


مشہور خبریں۔
کراچی سے دبئی جانے والی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار
?️ 20 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں)کراچی سے دبئی جانےوالی پرواز ایف زیڈ330 تکنیکی خرابی کی وجہ
نومبر
نیتن یاہو کو درپیش 7 بڑے چیلنج
?️ 22 اکتوبر 2024 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی خیالی فتح کی
اکتوبر
غیرملکی مبصرین کیلئے الیکشن کمیشن کا کوڈ آف کنڈکٹ جاری
?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی
اپریل
سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں گیسٹرو سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے سے مزید 6 افراد جاں بحق
?️ 21 ستمبر 2022سندھ: (سچ خبریں) سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم کیے
ستمبر
نیتن یاہو کے خلاف 21ویں ہفتے بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی حزب اختلاف کی تحریک نے ایک بار پھر
مئی
مغربی کنارے کے الحاق کے اسرائیلی منصوبے پر او آئی سی کا آج جدہ میں ہنگامی اجلاس
?️ 26 فروری 2026مغربی کنارے کے الحاق کے اسرائیلی منصوبے پر او آئی سی کا
فروری
فلسطینیوں کی شاندار مزاحمت تاریخ میں درج کی جائے گی: الازہر
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے سرکاری اعلان پر ردعمل
جنوری
سعودی عرب کی صیہونی جارحیت پر وارننگ
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے خطے میں اسرائیلی جارحیت
نومبر