مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پرامن آئینی احتجاج پر تشدد افسوسناک ہے، جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے ورثاء کا آئینی حق ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹیرین اور اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد آمریت کی علامت ہے، جمہوری روایات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، خواتین کا احترام مشرقی واسلامی روایات کا حصہ ہے، گزشتہ رات خواتین پر تشدد نے مرحومہ کلثوم نواز پر تشدد کی یاد تازہ کر دی، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے، ملکی معیشت اور حالات اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

اسی طرح جمعیت علمائےاسلام ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں یکسوئی نہیں ہے تاہم ہمارے ہم خیال دینی اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے ہیں، پارلیمنٹ کے باہر دینی اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر تحریک لانے پر غور کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں مکمل مشاورت کے بعد حکومت مخالف تحریک کا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں گورنر راج کی باتیں زیر گردش ہیں، تاہم یہ دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا، آئین اور قانون میں ترامیم قومی اورملکی مفاد میں کی جاتی ہیں، صرف شخصی مفادات کیلئے ترامیم قوم کے لیے قابل قبول نہیں جب کہ مدارس کی رجسٹریشن کے مسائل بدستور حل طلب ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پرعمل نہیں ہو رہا، سود کے خاتمے پر قانون سازی ضرور ہوئی مگر عملی طور پر سود ختم نہیں ہوا۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کے رکن ممالک بھی یونین میں یوکرین کی شمولیت کے مخالف

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:یوکرین کی جانب سے یورپی یونین میں شمولیت کے لیےمتعدد بار

مقبوضہ فلسطین کے شہر یوکنیم الیت کے پاور گرڈ میں خلل

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شہر یوکنیم الیت کی میونسپلٹی نے ایک

بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں سول ملیشیا وی ڈی جی کو بحال کردیا، امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی

?️ 28 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے انکشاف

بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کی قتل گاہ

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:بحیرہ روم میں ایک بر پھر غیر قانونی تارکین وطن کے

آزاد کشمیر میں تقریباً 43 ہزار 500 سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے

?️ 23 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں)  میڈیا بریفنگ میں آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹری شکیل

بھارت کو دنیا میں سفارتی تنہائی اور عزیمت کا سامنا ہے۔ شیری رحمان

?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کی علاقائی اور

یمنی آپریشن کے بعد UAE کی صہیونیوں سے فوری مدد کی اپیل

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: ابوظہبی کو نشانہ بنانے والے عظیم آپریشن طوفان آف یمن کے

کیلیفورنیا کے گورنر کا ٹرمپ پر شدید حملہ

?️ 14 فروری 2026 ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اور کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے