متحدہ عرب امارات کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں:چیئرمین سینٹ

متحدہ عرب امارات کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں:چیئرمین سینٹ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات و تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات نصف صدی پر محیط ہوچکے ہیں جو قابل فخر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم کی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات قابل فخر ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین تاریخی ، سماجی ، ثقافتی اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں اورپارلیمانی وفود کے تبادلوں سے موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ایکسپو 2020ء کو انعقاد نہ صرف یو اے ای بلکہ پورے خطے کے لیے تاریخی کارنامہ تھا جس کے مثبت اور دور رس نتائج جلد سامنے آئیں گے ۔

دوسری جانب گذشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں روسی سفیر کی چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی، افغان مفاہمتی عمل اور باہمی دفاعی تعاون پربات چیت کی گئی۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’افغانستان میں امن مشترکہ مقصد ہے، پاکستان روس کیساتھ اپنےتعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے‘۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان فوجی تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں، روسی وزیرخارجہ کے حالیہ دورے سے سفارتی رابطے مزید فروغ پائے ہیں۔روسی سفیرنےخطےمیں امن واستحکام کی کوششوں تعریف کی اور افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے  کردار کی تعریف کی اور اسے سراہا۔ دونوں ممالک کے سربراہ نے افغانستان میں فروغ امن کے لیے مشترکہ کوششوں کےعزم کااعادہ بھی کیا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی معیشت میں طوفان کی وجوہات

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: سنہ 1948 میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر جعلی صہیونی ریاست

پشاور ہائیکورٹ: فوج کی تحویل میں موجود 9 مئی کے ملزمان کی تفصیلات طلب

?️ 1 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت دی ہے

ایران کے خوف سے ترکیہ سے ٹرمپ کی خفیہ روانگی کی دیگر تفصیلات

?️ 13 اگست 2026سچ خبریں: امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے ایک امریکی اہلکار

روس کے خلاف پابندیاں ہمیں ایران کے قریب کر رہی ہیں: پیوٹن

?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں:      روس کے صدر نے بدھ کے روز کہا

کیا اسرائیل امریکہ پر بوجھ بن گیا ہے ؟

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے ہفتے کے روز اپنی ویب سائٹ پر

یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی لہر جاری، نیدرلینڈز میں مسجد کو آگ لگادی گئی

?️ 4 اپریل 2021نیدرلینڈز (سچ خبریں) یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی لہر جاری ہے

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

?️ 14 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے

امریکی ریاست کینٹکی میں خوفناک سیلاب

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ کے جنوب میں واقع ریاست کینٹکی میں آنے والے خوفناک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے