?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں حکمرانوں کی توجہ عوام کے بجائے ڈالرزپرتھی۔ ماضی میں عوامی مفادات کیخلاف خارجہ پالیسیاں بنائی گئیں، غلط فیصلے کیے گئے جس کا نقصان پاکستان کو ہوا۔اصولوں سے ہٹ کر فیصلے کئے جائیں تو نقصانات ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں کی ترجیح پاکستان کے عوام نہیں ڈالرز تھے، پہلے ہمارے ملک کے سربراہ کا امریکی سربراہ ائیرپورٹ پر استقبال کرتا تھا، ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے ملک نیچے جاتا رہا، ماضی میں عوامی مفادات کیخلاف خارجہ پالیسیاں بنائیں، اصولوں سے ہٹ کر فیصلےکیے جائیں تو نقصانات ہوتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں 3سال میں معیشت اور کورونا کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا، مگر دنیا نے کورونا کےخلاف اقدامات پرپاکستان کی تعریف کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اوآئی سی میٹنگ کے انعقاد کے لئے وزارت خارجہ کی کارکردگی متاثر کن رہی، آئندہ او آئی سی میٹنگ مزید بہتر انداز میں ہونگی۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے افغانستان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں فوری امداد کی ضرورت ہے، وہاں انسانی بحران پیدا ہورہا ہے، یہ بڑا ظلم ہے، عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو طالبان کی حکومت پسند نہ ہو، لیکن وہاں انسان بستے ہیں، ہمیں کسی کو قصور وار ٹھہرانے کے بجائے درست فیصلے کرنے چاہئیں۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک قانون کی حکمرانی کے بغیرترقی نہیں کرسکتا، جس ملک میں کرپشن ہوتی ہے وہ غریب ہوجاتا ہے اور جس معاشرے میں انصاف ہوتا ہے وہ ترقی کرتا ہے، 60 کی دہائی میں ملک تیزی سےترقی کر رہا تھا۔


مشہور خبریں۔
بن سلمان کے لیے تخت تک پہنچنے کی سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:ایک برطانوی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں محمد بن
جنوری
یمن کے ایک تہائی باشندوں کو غذائی تحفظ حاصل نہیں ہے: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ
?️ 8 جون 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ انرجی کرائسز گروپ کا کہنا
جون
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ
اگست
پشاور ہائی کورٹ نے مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر کالعدم قرار دے دی
?️ 7 نومبر 2022پشاور:(سچی خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے
نومبر
غزہ میں حماس کی طاقت کے مظاہرہ پر اسرائیلی ماہرین حیران
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کی ایک رپورٹ کے مطابق
جنوری
پیرس اولمپکس، غزہ اور فلسطین دفاعی میدان
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کا مسئلہ، مغربی ایشیا کے سب سے پیچیدہ مسائل
جولائی
غزہ کے دورے کے بارے میں ایلون مسک کا بچکانہ جواب
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ ابھی حماس کی
نومبر
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 دہستگرد ہلاک
?️ 24 جنوری 2021شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 دہستگرد ہلاک وزیرستان (سچ
جنوری