?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے اندرونی معاملات پر افغانستان کی عبوری حکومت کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان وزارت خارجہ کا بیان غیر سنجیدہ ہے، وہ ایک جمہوری ملک کو لیکچر دینے کے بجائے اپنے مقامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔
افغانستان کی وزارت خارجہ کے بیان کے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان مسترد کرتے ہیں، افغان وزارت خارجہ کا بیان غیر سنجیدہ تھا اور یہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں ناقابل قبول اور قابل مذمت مداخلت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی عبوری حکومت کو ایک جمہوری ملک کو لیکچر دینے کے بجائے اپنے مقامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کو دہشت گرد گروپوں کو جگہ دینے سے انکار کر کے بین الاقوامی برادری سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔
ترجمان نے افغانستان میں دہشت گرد گروپس پڑوسی ممالک کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں لہٰذا افغانستان کو ایک بار پھر عالمی دہشت گردی کا مرکز بننے سے روکنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن، مذاکرات اور تعاون کے لیے پر عزم ہے اور افغانستان سمیت تمام ریاستوں سے یہ توقع رکھتے ہیں وہ ذمہ دارانہ بین الاقوامی طرز عمل، بین الریاستی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امارات اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تناؤ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے اور اس کے پورے خطے پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا تھا کہ افغانستان، پاکستان کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کا بہترین طریقہ مذاکرات کا انعقاد ہے اور حالیہ واقعات نے ثابت کیا ہے کہ مذاکرات سے انکار مسئلے کو مزید پیچیدہ بناتا ہے۔
عبدالقہار بلخی نے کہا تھا کہ پاکستانی حکومت اور اس کے بااثر ادارے بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے تناظر میں معقول اور حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کریں گے۔
مشہور خبریں۔
اٹلی نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: اطالوی وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج
مئی
سندھ وزیر اعلی نے کورونا کے خطرے سے خبردار کر دیا
?️ 12 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا کی نئی قسم نے قدم رکھ لیا
دسمبر
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی مبہم مہم
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد
مارچ
نواز شریف پیسے واپس کر کےجہاں مرضی چلے جائیں: فواد چوہدری
?️ 20 جون 2021سکردو (سچ خبریں ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ
جون
کیا یوکرین اپنے دہشت گردانہ حملےجاری رکھے گا؟
?️ 2 اگست 2023سچ خبریں:روسی سرزمین پر حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے، روسی وزارت
اگست
عراقی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 5 داعشی دہشتگرد ہلاک
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کے دیالی صوبے کے شمال مشرق میں مقامی ذرائع نے
ستمبر
حکومت نے اپوزیشن کی بات مان لی
?️ 10 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر قیمتوں میں
فروری
امریکی سپریم کورٹ نے TikTok پرلگایی پابندی
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ نے آج ملک میں TikTok ایپ پر
جنوری