?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عوام ابھی بھی مری جانے سے باز نہیں آ رہے انہوں نے کہا کہ مری میں تاحال بہت زیادہ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جنہیں نکال رہےہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مری میں ایسی شدیدبرفباری پہلےکبھی نہیں دیکھی ، مری کے واقعے سے ہمیں سبق ملا ہے،آگے سے احتیاط کرنا ہوگی،وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ تیرہ نئے سیاحتی مقامات پر کام کیا جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 10، 15سیاحتی مقامات بنانےچاہئیں، مری میں جگہ چھوٹی ہے اور آبادی بہت زیادہ ہے، اکیلا مری اتنے زیادہ سیاحوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، لیکن لوگ اب بھی مری جانے سے باز نہیں آرہے ، سیاحوں کا داخلہ آج شام تک بند ہے۔یاد رہے کہ سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں 7 جنوری کو رات گئے ہونے والی برفباری 23 افراد کو موت کی وادی میں لے گئی۔
دوسری جانب دوسری جانب سیاحوں کے مری اور گلیات میں داخلے پر پابندی میں مزید 24 گھنٹوں کی توسیع کردی گئی ہے، بیشتر سیاح مری سے نکل گئے ہیں تاہم علاقہ مکینوں کی مشکلات برقرار ہیں جب کہ شہر میں بجلی کی فراہمی مکمل بحال نہیں کی جا سکی۔ دوسری جانب سیاحوں کے لئے خود ساختہ مشکلات پیدا کرنے والے مقامی مفاد پرستوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا۔
دشوار گزار راستوں پر رات کی تاریکی میں خود برف پھیلانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ سیاحوں کو نکالنے میں مدد کے نام پر بلیک میل کرکے رقوم ہتھیانےکی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمہ پولیس کے اے ایس آئی محمد رمضان کی مدعیت میں درج ہوا جس کے مطابق نامعلوم ملزمان بھوربن روڈ پر برف پھینک کر پھسلن پیدا کرتے تھے، پھر پھنس جانے والی گاڑی کو جیپ سے نکالتے تھے۔


مشہور خبریں۔
انتہا پسند صیہونی وزیر کی غزہ جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی مخالفت
?️ 2 جون 2025سچ خبریں:انتہا پسند صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے امریکہ کے خصوصی
جون
کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق اقوام متحدہ نے دیا ہے: حریت کانفرنس
?️ 30 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ
اپریل
طلباء تحریک کس چیز کی علامت ہے؟ لبنانی یونیورسٹی پروفیسر
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: لبنانی یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کی ایک پروفیسر نے
مئی
پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان
?️ 11 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
مئی
یورپی یونین کو اپنی فوجی طاقت کی ضروت ہے:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ
مئی
بیروت سے حلب تک؛ شام میں استحکام کی اہمیت اور اس کا علاقائی سلامتی پر اثرات
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:اگر خطے کے ممالک شام میں مستقر دہشت گردوں کے خلاف
دسمبر
سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے جواب طلب کرلیا
?️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارت کے 5 طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ
?️ 6 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ
مئی