لاہور:کورونا ویکسینیشن سینٹرز اتوار کو بھی کھولے رکھنے کا فیصلہ

50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن کا اعلان

?️

لاہور(سچ خبریں) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اب ہم اتوار کو بھی اپنے ویکسین سینٹرز کھولے رکھیں گے، معذورلوگ جو ویکسین سینٹر نہیں جا سکتے وہ 1033 پر کال  کریں، ایمبولینس معذور لوگوں کے گھروں میں جاکر ویکسین لگائے گی، بزرگوں اور ہیلتھ پروفیشنلز کو ملا کر سوا 4 لاکھ افراد کو ویکسین لگا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبے کے بزرگ افراد کو ویکسین لگانا ہماری ترجیح ہے، اس ماہ یا اگلے ماہ تک تمام بزرگوں کی ویکسینیشن کا منصوبہ ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ بزرگوں اور ہیلتھ پروفیشنلز کو ملا کر سوا 4 لاکھ افراد کو ویکسین لگاچکے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر18 سے19 ہزار افراد کوویکسین لگائی جارہی ہے۔

ویکسین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرہونے والے تمام افراد کی ویکسین ہمارے پاس موجود ہے، پنجاب کو 2 لاکھ ویکسین کی مزید خوراکیں  دی جاچکی ہیں ، وفاقی حکومت مزید ویکسین حکومت پنجاب کوفراہم کرے گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کین سائینو ویکسین کی20 ہزارخوراکیں ہمارے پاس آچکی ہیں، ڈیمانڈ کے مطابق ویکسین ہمیں مل جائے گی، پنجاب نے اپنی ویکسین خریدنے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زیادہ ترآبادی30سال سےکم عمرکی ہے، لاہور میں 2 کورونا سینٹرزکھول دیے، پیر کو تیسرا سینٹر کھولا جائے گا۔کورونا ویکسین کے غائب ہونے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اب ویکسین لگانےوالے تمام اسپتالوں کاآڈٹ ہوگا، آڈٹ میں یہ دیکھاجائےگاکہ انہوں نے ہمارا طریقہ کار اپنایا ہے یا نہیں۔

مشہور خبریں۔

نیب ترامیم بل، چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور

?️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیف جسٹس سمیت سپریم

دنیا کو جنگ اور تشدد کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے؛ پاپ کا ایسٹر پیغام

?️ 6 اپریل 2026سچ خبریں:ویٹیکن میں ایسٹر کے موقع پر پاپ لیو چہاردہم نے دنیا

قومی اسمبلی: اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کا بل منظور

?️ 23 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے

کیا امریکہ جنگ روکنے کے لیے کچھ کرے گا ؟

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے صیہونی حکومت کی

چینی صدر کے ساتھ ملاقات کے بارے میں ٹرمپ کا بیان

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی صیہونیوں کو وارننگ

?️ 23 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے مغربی کنارے

اردن کے وزیر اعظم کا اسرائیل کے خلاف بیان

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: اردن کے وزیراعظم نے غزہ کی پٹی کے باشندوں کے

ایران، امریکہ، میدان جنگ یا مذاکرات کی میز؛ کس نے کیا پایا، کیا کھویا؟

?️ 21 جون 2026سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان چودہ نکاتی مفاہمتی یادداشت نے جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے