?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بیوروکریسی کے تحت انتخابات کرانے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی درخواست پر گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے، آر اوز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ مزید کارروائی نہیں کر سکتی۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے یک جنبش قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کردیا، ہائیکورٹ نے اس بات کا بھی ادراک نہیں کیا کہ جن افسران کو تعینات کیا گیا ہے وہ پورے پاکستان میں فرائض انجام دیں گے، ہائی کورٹ نے غیرقانونی حکم کو منظور کرتے ہوئے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔
تحریری حکم نامے میں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار بیرسٹر عمیر نیازی کو آرٹیکل 204 اور توہین عدالت آرڈیننس کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔
سپریم کورٹ نے عمیر نیازی سے وضاحت طلب کی ہے کہ کیوں نہ اُن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹسز جاری کردیے اور تمام فریقین کو موسم سرما کی تعطیلات کے بعد طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ روک دی تھی جس کے سبب انتخابات کے 8 فروری کے انعقاد پر خطرہ منڈلانے لگا تھا، ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے گزشتہ روز آر اوز کی تعیناتی منسوخ کرنے کا حکم معطل کردیا تھا۔
عدالت عظمٰی نے انتخابی شیڈول کے اجرا کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک ہفتے کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے گزشتہ روز ہی انتخابی شیڈول جاری کرنےکا حکم بھی دے دیا تھا۔
بعدازاں گزشتہ شب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا تھا جس کے تحت ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی تجزیہ کار: اسرائیلی فوج کلاشنکوف رائفلز سے ایک گروپ پر قابو نہیں پا سکتی
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریف” کے عسکری اور سیاسی تجزیہ کار ایوی
مئی
نریندرمودی اور دیگر بھارتی رہنماﺅں کے جارحانہ بیانات انکی بوکھلاہٹ کا عکاس ہیں، حریت کانفرنس
?️ 31 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
وفاقی بجٹ کی تیاری ، مشاورت کیلئے آئی ایم ایف کا وفد کل اسلام آباد پہنچے گا
?️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی بجٹ 2025ء کی تیاری اور مشاورت کیلئے
اپریل
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے جنرل ر فیض حمید کو کلین چٹ دے دی
?️ 16 اپریل 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے رپورٹ تیار
اپریل
امریکہ نے بیچے ہالینڈ کو 611 ملین ڈالر کے ڈرونز
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ امریکی
جون
علی ظفر بھی شعیب اختر کا ساتھ دینے میدان میں آگئے
?️ 28 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پی ٹی وی اسپورٹس پر شو”گیم آن ہے”کے میزبان نعمان
اکتوبر
افغانستان کی سیاسی تنہائی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے: طالبان
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے
دسمبر
عدالت سے ’کلین چٹ‘ ملنے کے بعد نواز شریف انتخابات میں حصہ لیں گے
?️ 10 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد
نومبر