لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا

?️

لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی۔فیصلے میں کہا گیا کہ مطمئن کرنے کےلیے پاسپورٹ جمع کرایا جائے۔وکیل امجد پرویز نے کہا کہ کیس میں لمبی تاخیر کرنا قانون کے غلط استعمال کے مترادف ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا. ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینا ہو گیا یا ترمیم کرنی ہوگی؟وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے میرٹ پر سزا معطل ہوئی اب وہ بری ہو گئی ہیں

عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے وکیل سے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت کا معاملے پر کیا موقف ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔چیف جسٹس نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت نے مریم نواز کی ضمانت کے خلاف اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔

نیب وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مریم نواز کے خلاف کوئی انکوائری زیرالتوا نہیں ہے۔ہمیں مریم نواز یا انکے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر نیب نے مریم نواز کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں دو صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا۔ نیب نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ مریم نواز کا پاسپورٹ نیب کو درکار نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر انکے وکیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل سید وقار اور اسپیشل پراسکیوٹر سید فیصل عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے استفسار کیا کہ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کہاں ہیں؟

مشہور خبریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سزا یافتہ کیلئے 10 سالہ نااہلی کی مدت بحال کردی

?️ 4 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب)

اقوام متحدہ: سوڈان کی جنگ سے 40 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں

?️ 3 جون 2025سچ خبریں: 2023 میں شروع ہونے والی سوڈان کی خانہ جنگی سے

مزاحمت کی علامت اور صیہونی مظالم کا شکار فلسطینی خواتین

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:فلسطینی خواتین اپنی سماجی حیثیت اور مزاحمتی کردار کے باعث ہمیشہ

یورپی یونین کے سینئر عہدیدار کا ماسکو سے حقیقی مراعات کا مطالبہ 

?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ غلط تھا، اسد قیصر

?️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قرار داد منظور

?️ 9 مارچ 2021گلگت(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور قائد حزب اختلاف

5ہزار ن برزخ میں؛صیہونی جیلوں کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی

?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:عصام کا جسم موٹا تھا ،اس کا چہرہ قاتل جیسا تھا

گرین لینڈ پر حملہ نیٹو کے ساتھ امریکہ کی جنگ ہو گی: امریکی کانگریس رکن

?️ 19 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی کانگریس رکن مایکل مک کال نے خبردار کیا کہ اگر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے