?️
لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اینکر پرسن عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق کیس میں پولیس کو کل تک پیش رفت سامنے لانے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے عمران ریاض کے والد محمد ریاض کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے عمران ریاض کی بازیابی کے لیے پولیس کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تو ابھی تک کچھ نہیں کیا۔
چیف جسٹس نے ڈی پی او کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک سب انسپکٹر تعینات کردیا باقی آپ نے کہا جاؤ موج کرو۔ آپ نے یہاں کہا تھا کہ میں سب کچھ دیکھوں گا انوسٹی گیشن دیکھوں گا، یہ کرنے کے لیے آپ نے 48 گھنٹے لیے تھے۔
انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ پولیس تو کہہ رہی ہے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے، پولیس نے ایجنسیز کو لیٹر لکھے اور گھر جا کر سو گئے۔
جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ ہائی پروفائل کیس کی تحقیقات ایک سب انسپکٹر کو دے دی گئی کہ آپ کی اس کیس میں دلچسپی نہیں ہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے عدالت کو کہا کہ ’ہم پوری کوشش کر رہے ہیں‘۔
تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ میں آپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔ وکیل عمران ریاض نے کہا کہ سر کچھ نہیں ہو رہا پولیس نے صرف ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک بندہ 6 دن سے غائب ہے، ہمارے لوگ کیا کر رہے اس کی زندگی کو خطرہ ہے، ایک بندے کو اٹھا لیا گیا اس کا ذمہ دار کون ہے۔
جسٹس محمد امیر بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ہمیں بتائے کہ ان کے بس میں کچھ ہے کہ نہیں ہے، اگر آپ کے بس کی بات نہیں ہے تو ہم کسی اور ایجنسی سے پوچھ لیتے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ ہم نے یہی بات کی ہے کہ اگر وہ ہے تو اسے ضرور سامنے لائیں اور عدالت میں پیش کریں، اگر عمران ریاض نے کچھ غلط کیا تو آپ مقدمہ درج کریں ہم نہیں روکیں گے۔
ڈی پی او نے کہا کہ ہم نے اس سارے معاملے پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ وکیل عمران ریاض نے کہا کہ عدالت، آئی جی پنجاب اور ایجنسی کے کسی ذمہ دار افسر کو طلب کریں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہمارے پاس کون سا اختیار ہے کس اختیار کے تحت بلائیں۔ وکیل نے کہا کہ آپ معاونت کے لیے ایجنسی کے ذمہ دار افسر کو طلب کر سکتے ہیں۔
چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے حکومت کو لکھ سکتے ہیں، ہم ایجنسی کو کیوں بلائیں ہم نے کیا لینا ہے ان سے یہ حکومت کا کام ہے آپ ان سے کو آرڈینیشن کر سکتے ہیں۔
بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے انسپکٹر جنرل، سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو دو گھنٹے میں طلب کیا۔
عدالتی طلبی پر آئی جی، سیکریٹری داخلہ اور دیگر افسران کے پہنچنے پر دوبارہ سماعت کا آغاز ہوا تو چیف جسٹس نے آئی جی سے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب یہ کیا معاملہ ہے؟
آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں ہمیں کام کرنا پڑے گا، گاڑی موٹروے پر نہیں آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس آئی اور ائی بی سے بات ہوئی ہے کچھ مہلت دیں، سائینٹیفک طریقے سے اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
آئی جی نے عدالت کو بتایا کہ میری سیکٹر کمانڈر سے بات ہوئی ہے ملنا پڑا تو دوبارہ بھی ملیں گے، ہم ایک خصوصی ٹیم بنا لیتے ہیں۔
ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ عمران ریاض کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا، پولیس کی ڈیوٹی ہے بازیاب کرانا یہ کوئی احسان نہیں کر رہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمارے پاس یہی ایجنسیز ہیں جن کو ہم نے کہنا ہے کہ باقی لوگوں کو ساتھ لیں اور بندہ بازیاب کریں، ڈی پی او نے بھی کوئی خاطر خواہ رزلٹ نہیں دیے۔
آئی جی پنجاب نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئی ایس آئی اس معاملے میں ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
بعدازاں چیف جسٹس نے آئی جی کو ہدایت کی کہ کل 12 بجے تک کا وقت دے رہاں ہوں، عدالت کے سامنے پیش رفت پیش کریں اور سماعت کل بارہ بجے تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ 11 مئی کو گرفتاری کے بعد عمران ریاض خان کے بارے میں معلومات نہیں ہیں، انہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ اور کشیدگی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا، ان کے علاوہ چند دیگر صحافیوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
افغانستان کی موجودہ صورتحال میں امریکہ کا شیطانی کردار
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:گزشتہ دو ہفتوں میں طالبان کی پیش قدمی اپنے دوسرے مرحلے
اگست
کیا امریکہ شام میں نرم حکمت عملی کی جانب واپسی
?️ 21 دسمبر 2025کیا امریکہ شام میں نرم حکمت عملی کی جانب واپسی برسوں کے
دسمبر
یمن میں ایرانی سفیر کورنا کے باعث جاں بحق
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں
دسمبر
ٹرمپ: میں نے نیتن یاہو کو ایران کے خلاف کارروائی سے خبردار کیا تھا
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بتاتے ہوئے کہ ایران
مئی
امریکہ کی روس دشمنی جاری
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے جمعے کے روز دعویٰ کیا کہ
جولائی
دوسرے شوہر کو بچپن سے جانتی تھیں، مجھ سے تین سال چھوٹے ہیں، مدیحہ رضوی
?️ 30 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے
اپریل
پارٹی سے باہر کیے جانے پر شیر افضل مروت کا ردِعمل
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سابق رہنما اور بانی پی ٹی آئی
اگست
پی ٹی آئی پر پابندی کے اغراض و مقاصد
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے چند ہفتے قبل قومی اسمبلی
جولائی